سینیٹ میں بدترین شکست سے ن لیگ قیادت بوکھلا گئی ہے، سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر

تیر کمان سے نکل چکا ہے، عام انتخابات میں شیر کا شکار ہوگا، بیان

اتوار 18 مارچ 2018 21:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ سینیٹ میں بدترین شکست سے ن لیگ قیادت بوکھلا گئی ہے، تیر کمان سے نکل چکا ہے، عام انتخابات میں شیر کا شکار ہوگا، نواز شریف اور مریم نواز کو جواب دیتے ہوئے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ میاں صاحب اور مریم بی بی اب اپنی شکست کو روک سکو تو روک لو۔

(جاری ہے)

پی پی نے نواز شریف کی طرح پیٹھ پر وار نہیں کیا، للکار کر سیاسی حملا کیا ہے۔ آصف زرداری نے دو سال پہلے کہہ دیا تھا کہ نواز شریف کو سینیٹ لینے نہیں دیں گے، مصطفیٰ نواز کھوکھر نے مزید کہا کہ ہم جو کر رہے ہیں وہ چار سال پہلے ہی بتا دیا تھا، سیاستدان تھے تو روک لیتے، زرداری صاحب نے کہا تھا کہ میاں صاحب ہم پانچویں سال سیاست کریں گے۔