عوام سے ہمارا صرف ووٹ کا رشتہ نہیں بلکہ عوام سے ہمارا محبت اور بھائی چارگی کا رشتہ ہے، سردار محمدصالح بھوتا نی

آنے والے بجٹ میں غریب آباد کیلئے بجلی ، پانی ، سٹرک سمیت تمام تر سہولیات مہیا کریں گے ، بلوچستان کا چیئر مین سینٹ منتخب کرانا بلوچستان کے عوام کیلئے کسی اعزاز سے کم نہیں ہے،سابق نگران وزیراعلی و ایم پی اے

اتوار 18 مارچ 2018 21:40

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2018ء) سابق نگران وزیر اعلیٰ ورکن صوبائی اسمبلی سردار محمدصالح بھوتا نی نے کہا کہ عوام سے ہمارا صرف ووٹ کا رشتہ نہیں بلکہ عوام سے ہمارا محبت اور بھائی چارگی کا رشتہ ہے جو کبھی ختم نہیں ہوسکتا ہے انہوں نے کہا کہ آنے والے بجٹ میں غریب آباد کیلئے بجلی ، پانی ، سٹرک سمیت تمام تر سہولیات مہیا کریں گے تاکہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوسکیں اور انشاء اللہ جلد ہی غریب آباد کا نقشہ بدل دیں گے انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ بلوچستا ن کے حقو ق کیلئے ہم نے ہمیشہ جنگ لڑی ہے جس میں ہم نے بلوچستان سے ب6سینیٹر کا میاب بنایا اور پھر جد وجہد کے بعد بلوچستان کا چیئر مین سینٹ منتخب کرانا بلوچستان کے عوام کیلئے کسی اعزاز سے کم نہیں ہے انہوں نے کہاکہ سمالانی اور گرگناڑی برادری کے مسائل ترجیجی بنیادوں پر حل کیئے جائے گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز حب کے علاقہ غریب آباد میں شمولیتی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہی رکن صوبائی اسمبلی سردار محمدصالح بھوتانی نے کہا کہ بلوچستان سے چیئرمین سینیٹ منتخب ہونا بلوچستان کے عوام کیلئے کسی اعزاز سے کم نہیں ہے نومنتخب چیئر مین سینیٹ میر صاد ق سنجرانی بلوچستان کے مسائل حل کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے اور بلوچستان کے احساس محرومی کو ختم کریں گے انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور بالخصوص ضلع لسبیلہ میں بے روز گار ی کے خاتمہ کے لئے جلد وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے ملاقات کریں گے اور حب میں قائم ملٹی نیشنل کمپنیوں سے تمام کمپنیوںکے ذمہ داروں کی میٹنگ رکھی جائے گی تا کہ وہ نوجوانوں کو روزگار میسر کرسکیں اگر کمپنی ذمہ داران نے نوجوانوں کو روزگار میسر نہیں کیا تو پھر ان کے خلاف سخت احتجاجی تحریک کا اعلان کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ حب کیلئے ایک بڑا پیکج آ رہا ہے جس کا افتتاح وزیر اعلی بلوچستا ن میر عبدالقدوس بزنجو کے ہمراخود کریں گے جس سے حب کے مسائل ختم ہوجائیںگے تاکہ حب کے عوام کے تمام تر مسائل ترجیجی بنیا دوں پر حل ہوسکیں انہوں نے کہا کہ بھوتانی برادران نے ان علاقوں میں بھی اپنی خدمات دی ہیں جہاں سے ان کو کوئی ووٹ تک نہیں ملا بھوتانی برادران نے دارو ہوٹل میں چار کروڑ کی اسکیم دی ہے کیونکہ وہ سیلاب سے کہیں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں تھیں ا سلئے داور ہوٹل کے سیلاب بند ہ تعمیر ات کیلئی4کروڑ کی اسکیم پر کام جارہی ہے انہوں نے کہا کہ حب شہر کیلئی2ارب روپے کا ؛پیکج کا اعلان ہوا ہے جس میں حب کے تمام تر علاقوں میں برابری کی بنیادپر ترقیاتی کام ہونگے انہوں نے کہا کہ یہ صرف بھوتانی کا رواں نہیں ہے یہ آپ سب کا کارواں ہیں اور یہ کارواں کی بنیاد صرف دو الفاظ پر مشتمل ہیں جو محبت اورعزت ہے اور اسی جذبے کیساتھ یہ کارواں اور آگے بڑھے گا یہ بھوتانی گروپ جلد ہی پورے بلوچستان بالخصوص پاکستان میں ایک بڑی پارٹی بن کر ابھرے گا شمولیتی تقریب سے وڈیرہ گل محمد سمالانی ، ٹکری محمد اسماعیل سمالانی ،وڈیرہ محمد عثمان سمالانی ، حاجی گل حسن سمالانی ، امداد علی سمالانی ، علی اصغر چھٹہ ، احمد خان مگسی ، الہی بخش چھٹہ ودیگر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی برادری کے ساتھ بھوتانی گروپ میں شمولیت کا اعلان کرتے ہیں اور ہمارا جینا مرنا بھوتانی گروپ کیساتھ ہیں اور اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں مقررین نے کہا کہ سما لانی اور گرگناڑی برادری بھوتانی برادران کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی اور انشاء اللہ آنے والے عام اانتخابات میں اس پولنگ سے بھوتانی برادران کو سب سے اچھے نتیجے دیئے جائے گے مقررین نے کہا کہ بھوتانی برادران کی محبت اور بھائی چارگی کی وجہ سے آج بھوتانی کارواں میں قبائلی عمائدین جوق درجوق شمولیت کررہے ہیں ۔