ضلعی انتظامیہ کی کاروائی،اتوار بازار رنگ روڈ میں سڑک کے اوپر گاڑیوں کا کا روبار کر نے اور گاڑیاں کھڑی کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈائون 25افراد گرفتار

اتوار 18 مارچ 2018 21:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2018ء) ضلعی انتظامیہ نے اتوار بازار رنگ روڈ میںسڑک کے اوپر گاڑیوں کا کاروبارکرنے اورگاڑیاں کھڑی کرنے پر 25افراد کو گرفتار کر لیا۔ ڈپٹی کمشنر پشاور اسلام زیب کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عرفان علی نے ٹریفک پولیس , ایس ایچ او تھانہ پشتخرہ نثار خان اور تھانہ سربند کے اے ایس آئی اسرائیل خان کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے رنگ روڈ اتوار بازارمیں سڑک کے اوپر گاڑیوں کا کاروبار کرنے اور گاڑیاں کھڑی کر نے پر 25 افراد کو گرفتار کر لیا۔

سڑک کے اوپرغیر قانونی طور پر گاڑیاں کھڑی کرنیوالوں کی وجہ سے رنگ روڈ اتوار کے دن گھنٹوں جام رہتا تھا جس سے عوام کو سخت تکلیف کا سامنا تھا جس کی وجہ سے ڈپٹی کمشنر پشاور کی ہدایت پر کارروائی کی گئی ان افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائیگی ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ نے پچھلے اتوار کو بھی رنگ روڈ اتوار بازار میں سڑک کے اوپر گاڑی کھڑی کرنے اور اس کا کاروبار کر نے پر بیشتر افراد کے خلاف قانونی کاروائی کی تھی۔

ڈپٹی کمشنرپشاورکی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کے افسران رنگ روڈ اتوار بازار کا مسلسل دورہ کر رہے ہیں اور غیر قانونی طور پر گاڑیاں کھڑی کرنیوالوں کے خلاف سخت کارروائی کی جاتی ہے۔ضلعی انتظامیہ کی اتوار کے دن مسلسل کاروائی کے سلسلے میں رنگ روڈ پر گاڑیوں کا بہائو جاری رہا جس کی وجہ سے عوام نے ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :