رجب المرجب کا چاند نظر آگیا، شب معراج 13 اپریل کو ہو گی

اتوار 18 مارچ 2018 21:20

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2018ء) چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ ماہ رجب المرجب کا چاند نظر آگیا ہے، لہذا (آج) بروز پیر یکم رجب جبکہ شب معراج 13 اپریل کو ہو گی۔

(جاری ہے)

رجب المرجب کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت موسمیات کے دفتر میں اتوار کے روز منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔