قصور،ایم پی اے مسلم لیگ ن محمد یعقوب ندیم سیٹھی کا بستی لاڈ خاں میں ترقیاتی کاموں کا افتتاح

حلقہ میں ترقیاتی کاموں کا جال پچھا دیا ہے، میرے دور میں ہونے والے ترقیاتی کام اپنی مثال آپ ہیں

اتوار 18 مارچ 2018 21:00

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2018ء) ایم پی اے مسلم لیگ ن محمد یعقوب ندیم سیٹھی کا بستی لاڈ خاں میں ترقیاتی کاموں کا افتتاح،حلقہ میں ترقیاتی کاموں کا جال پچھا دیا ہے، میرے دور میں ہونے والے ترقیاتی کام اپنی مثال آپ ہیں، آئندہ جزل الیکشن میں تیسری بار ایم پی اے منتخب ہوکر عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھوں گا، میں نے ہمیشہ سیاست عوام کے مسائل حل کرکے کی ہے، تھانہ کچہری کی سیاست سے ہمیشہ دور رہا ہوں، شرافت کی سیاست کرنے کی وجہ سے حلقہ کی عوام نے مجھے ہمیشہ محبت سے نوازا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ایم پی اے مسلم لیگ ن محمد یعقوب ندیم سیٹھی نے بستی لاڈ خاں میں ترقیاتی کاموں کا افتتاح کرنے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سابقہ نائب ناظم چوہدری نور احمد خاں، سابقہ ناظم چوہدری نصیر احمد خاں، چوہدری صدیق احمد خاں، شاہد عمر خاں، چوہدری ندیم ناصر ودیگر معززین علاقہ کی بڑی تعداد موجودتھی، انہوں نے مزید کہا کہ حلقہ بندیوں کی وجہ سے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو کوئی فرق نہیں پڑے گا کیونکہ قصور مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے اور گزشتہ الیکشن کی طرف اس الیکشن میں بھی مسلم لیگ ن کے تمام ٹکٹ ہولڈر کامیابی حاصل کرکے مسلم لیگ ن کی قیادت کا ساتھ دیں گے۔

متعلقہ عنوان :