Live Updates

چورکہنے والے چیئرمین سینیٹ الیکشن میں متحد ہوگئے،مولانا فضل الرحمن

زرداری کہتےچکرچلایاعمران کوپھنسایا،جبکہ عمران خان کہتےمیں نےجوگند پھیلایا اس میں زرداری کونہلایا،ایک احتساب کا چاچاماما بنتا ہے،دوسرے کوکرپشن کاچاچا ماما کہتےہیں،کس کی ڈگڈگی پریہ بندروں کی طرح ناچتے ہیں؟ تقریب سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 18 مارچ 2018 20:33

چورکہنے والے چیئرمین سینیٹ الیکشن میں متحد ہوگئے،مولانا فضل الرحمن
کوٹ ادو(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18مارچ 2018ء) : جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ کوچورکہنے والے چیئرمین سینیٹ الیکشن میں متحد ہوگئے،آصف زرداری کہتے چکرچلایا اور عمران خان کوپھنسایا،جبکہ عمران خان کہتے میں نے جوگند پھیلایا اس میں زرداری کونہلایا،ایک احتساب کا چاچا مامابنتا ہے، دوسرے کوکرپشن کاچاچا ماما کہا جاتا ہے،کس کی ڈگڈگی پریہ بندروں کی طرح ناچتے ہیں؟ایسے سیاستدانوں کوملک سے باہرنکالنا ہے۔

انہوں نے آج یہاں کوٹ ادو میں نظام مصطفی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک سیاست میں عجیب مقابلے ہورہے ہیں۔ایک دوسرے کوچورکہنے والے چیئرمین سینیٹ الیکشن میں متحد ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کہتے ہیں چکرچلایا اور عمران خان کوپھنسایا۔

(جاری ہے)

جبکہ عمران خان کہتے ہیں میں نے جوگند پھیلایا اس میں زرداری کونہلایا۔کس کی ڈگڈگی پریہ بندروں کی طرح ناچتے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ ایسے سیاستدانوں کوملک سے باہرنکالنا ہے۔

ایک احتساب کا چاچا مامابنتا ہے دوسرے کوکرپشن کاچاچا ماما کہا جاتا ہے۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ مغربی تہذیب کوہم پرمسلط کیا جا رہا ہے۔ہم دعویٰ کرتے ہیں کہ ہم قومی دھارے میں ہیں لیکن پاکستان میں سیاسی بحران پیدا کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کو تباہ کرنے کیلئے دہشتگردی کےنام پر جنگ چھیڑی گئی۔ آج امریکا بھارت کو سپورٹ کررہا ہے۔امریکا پاکستان کی معیشت کو تباہ کرنا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری مملکت کشمیر کے مسئلےکو بھول رہی ہے۔ کشمیر کی جنگ ایک مستحکم پاکستان لڑسکتا ہے،لہذا طاقتورسیاسی قوت بننا ہوگا۔


Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات