متحدہ مجلس عمل کے مرکزی عہدیداروں کا انتخاب( کل)ہوگا،ایم ایم اے مکمل طورپربحال ہوگی ،حافظ حسین احمد

اتوار 18 مارچ 2018 20:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2018ء) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات حافظ حسین احمد نے کہاہے کہ ‘‘متحدہ مجلس عمل’’کے مرگزی عہدیداروں کا انتخاب کل منگل 20 مارچ کو کراچی میں ہوگا،اسکے ساتھ ایم ایم اے مکمل طورپربحال اور فعال ہوگی۔یہ بات انہوں نے اتوار کو اپنی رہائشگاہ ‘‘جامعہ مطلع العلوم’’ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا اس سے قبل ہونیوالے اجلاسوں میں اکثر معاملات طے ہو چکے ہیں،جب کہ ایم ایم اے میں شامل تمام جماعتیں آئندہ عام انتخابات ‘‘متحدہ مجلس عمل’’ کے پلیٹ فارم سے ایک نشان کے تحت لڑیں گی اور بہت جلد اجتماعی طور پر بھی عوامی رابطہ مہم شروع کی جائیگی ، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا اصولی طور پر یہ طے کردیا گیاہے کہ تمام جماعتیں بیک وقت دیگر سیاسی پارٹیوں سے اپنے اتحاد ختم کردینگی ۔

متعلقہ عنوان :