میر صادق سنجرانی سے اراکین صوبائی اسمبلی کی ملاقات، چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر مبارکباد دی

اتوار 18 مارچ 2018 20:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2018ء) چیئرمین سینیٹ میر صادق سنجرانی سے پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدرحاجی علی مدد جتک انکی کابینہ کے ارکان اور صوبائی اسمبلی میں اے این پی کے پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی نے ملاقات کی اور میر صادق سنجرانی کو چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر مبارکباد دی ،چیئرمین سینیٹ میر صادق سنجرانی اور پیپلز پارٹی کے صوبائی حاجی علی مدد جتک کے درمیان آنیوالے عام انتخابا ت سمیت دیگر سیاسی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔