حافظ آباد،ٹریفک حادثے میں بچہ جاں بحق،آٹھ افرادزخمی

اتوار 18 مارچ 2018 20:10

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2018ء) حافظ آباد میں پنج پلہ کے قریب تیز رفتار چاند گاڑی الٹنے سے ایک بچہ جاں بحق جبکہ 8افراد ذخمی ہوگئے ۔ ذخمیوں میں تین بچے اور چار خواتین شامل ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عظیم کالونی گھوڑا چوک حافظ آباد کے رہائشی کرسچین افراد مریم آباد سے زیارت کے بعدایک چاند گاڑی میں سوار ہوکر واپس حافظ آباد آرہے تھے کہ پنج پلہ کے قریب چاند گاڑی ایک پہیہ اتر گیا جس کے نتیجہ میں چاند گاڑی درخت سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی۔

اس کے نتیجہ میں ایک دس سالہ بچہ مانول ولد اتھر مسیح جاں بحق جبکہ دیگر 8افرادآصف پطرس، سمیر، علیشہ ولد عاش، عدیل ولد جارج، علیشہ سلمان وغیرہ شدید ذخمی ہوگئے ۔ذخمیوں کو فوری طور پر ٹراما سنٹر منتقل کیا گیا جہاں سے تین بچوں کو تشویشناک حالت کے پیش نظر میو ہسپتال منتقل کردیاگیا جہاں دو بچوں کی حالت خطرے میں بیان کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :