حافظ آباد، چار بہنوں کے اکلوتے بھائی کو اغواء ، بد فعلی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کو مبینہ ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا

اتوار 18 مارچ 2018 20:10

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2018ء) حافظ آباد کے علاقہ احمد آباد میں چار بہنوں کے اکلوتے بھائی کو اغواء ، بد فعلی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کو مبینہ ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کو نعش سے ملنے والے لمبے بال اور بوری کے ایک ٹکڑے کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر سردار غیاث گل نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ 5سالہ شہروز کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کے انتہائی افسوس ناک واقعہ کے ملزمان کی گرفتاری پولیس کے لیے ایک بڑا چیلنج تھی۔

ڈی ایس پی میاں محمد توصیف، ایس ایچ او اعجاز بٹ کی سربراہی میں پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی اور کرائم سین کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر مقتول شہروز کی نعش کو تحویل میں لے کر جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے۔

(جاری ہے)

ڈی پی او نے بتایا کہ شہروز کی بوری بند نعش سے ملنے والے ایک لمبے بال اور بوری کے ایک کٹے ہوئے ٹکڑے کی مدد سے پولیس کو ملزمان تک پہنچنے میں مدد ملی۔

پولیس نے لمبے بالوں والے مقتول کے محلے دار احمد علی اور اُس کے بیٹے وسیم عرف نومی کو حراست میں لیا تو دوران تلاشی اُ کے گھر سے بوری کا کٹا ہوا ٹکڑا بھی مل گیا ۔ دوران تفتیش وسیم عرف نومی نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ اُسی نے شہروز کو اغواء کیا اور اپنے گھر لیجا کر اُسے زبردستی بد فعلی کا نشانہ بنیا اور پھر اُس کے گلے میں پھندہ دے کر اُسے جان سے مار دیا اور اُس کی نعش بوری میں بند کرکے گھر کے قریب کچرے کے ڈھیر پر پھینک دی۔پولیس نے ملزم کی مبینہ ساتھی سلمان کو بھی حراست میں لے لیا۔ڈی پی او کا کہنا تھا کہ پولیس ٹیم نے بارہ گھنٹوں کے انتہائی کم وقت میں اس اندھے قتل کا سراغ لگا کر مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔

متعلقہ عنوان :