ظفروال کے قریب کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر، رینجر اہلکار جاں بحق

اتوار 18 مارچ 2018 20:10

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2018ء) ظفروال کے قریب کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر لگنے سے رینجر اہلکار جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ظفروال کے درمان روڈ پر سرحدی گائوں پولیاں کے قریب رینجرز کے دو اہلکار موٹر سائیکل پر قصبہ درمان سے سودا سلف لے کر واپس چیک پوسٹ جا رہے تھے کہ پیچھے سے آنے والی کار نمبرایل ای بی 9927ان سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میںایک رینجر اہلکارمحمد توقیرلانس نائیک موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرا اہلکا محمد افضل شدید زخمی ہوا جسے فوری طور پر ظفروال ہسپتال منتقل کر دیا گیا، کار میںسوار دونوں افراد بھی زخمی ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :