سینیٹ میں بدترین شکست سے مسلم لیگ (ن) کی قیادت بوکھلا گئی ہے‘مصطفی نواز

اتوار 18 مارچ 2018 20:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2018ء) پیپلزپارٹی نے کہا ہے کہ سینیٹ میں بدترین شکست سے مسلم لیگ (ن) کی قیادت بوکھلا گئی ہے، تیر کمان سے نکل چکا ہے، عام انتخابات میں شیر کا شکار ہوگا۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی کے رہنما و سینیٹر مصطفی نواز نے مریم نواز کی تقریر پر ردعمل کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ میاں صاحب اور مریم بی بی اب اپنی شکست کو روک سکو تو روک لو، پی پی نے نواز شریف کی طرح پیٹھ پر وار نہیں کیا، للکار کر سیاسی حملہ کیا ہے۔

انہوںنے کہاکہ آصف زرداری نے دو سال پہلے کہہ دیا تھا کہ نواز شریف کو سینیٹ لینے نہیں دیں گے ہم جو کر رہے ہیں وہ چار سال پہلے ہی بتا دیا تھا، سیاستدان تھے تو روک لیتے ۔ انہوںنے کہاکہ زرداری صاحب نے کہا تھا کہ میاں صاحب ہم پانچویں سال سیاست کریں گے۔

متعلقہ عنوان :