Live Updates

باریاں بانٹنے والوں کا دورگزرچکا ہے، ملک کو ایماندار اور ترقی پسند قیادت کی ضرورت ہے،اسدقیصر

2018کے انتخابات میں عمران خان ملک کے وزیر اعظم ہوں گے، وفاق سمیت چاروں صوبوں میں حکومتیں بنائیں گے،سپیکر خیبرپختونخو اسمبلی

اتوار 18 مارچ 2018 20:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2018ء) سپیکر خیبرپختونخوااسمبلی اسد قیصرنے کہاہے کہ باریاں بانٹنے والوں کا دورگزرچکا ہے اس ملک کو ایماندار اور ترقی پسند قیادت کی ضرورت ہے ،2018کے انتخابات میں عمران خان اس ملک کے وزیر اعظم ہوں گے اور وفاق سمیت چاروں صوبوں میں ہم حکومتیں بنائیں گے۔تحریک انصاف میں اس ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے اپنے منشور پر عمل کیا ۔

خیبرپختونخوا میں عوام کو واضح تبدیلی نظرآرہی ہے اب عوام روٹی ،کپڑا،مکان ،پختون،اسلام اور قائداعظم کے روشن پاکستان پر دھوکہ نہیں کھائیں گے ۔مسلم لیگ نے اپنا منشور پیش کرکے ہمیشہ عوام کو دھوکہ دیا اے این پی کے تینوں اقتدارعوام کو معلوم ہیں پہلے اقتدار میں عوام کو کفن کا کپڑا نہیں مل رہا تھا دوسرے اقتدارمیں آٹا غائب اور تیسرے اقتدارمیں کرپشن، لوٹ کھسوٹ اور دہشتگردی سے عوام کو دوچار کیا ۔

(جاری ہے)

مولانا فضل الرحمان نے اپنے پانچ سالہ دورمیں اسلام کی کیا خدمت کی سیاسی مولویوںنے ہمیشہ اسلام آباد کی سیاست کی اس ملک میں اب نظام کی تبدیلی کی ضرورت ہے پاکستان تحریک انصاف واحد پارٹی ہے جس نے غریب عوام اور نوجوانوں کو شعوردیاکہ وہ اچھائی اور برائی میں تمیز سکیں۔پی ٹی آئی غریبوں کو حقوق دیئے تاکہ وہ بھی اس ملک کے باعزت شہری بن سکیں۔

انہوںنے کہا کہ اے این پی ،مسلم لیگ اور ایم ایم اے کی حقیقت عوام پر عیاں ہو چکی ہے یہ لوگ اب کس منہ سے عوام کا سامنا کریںگے نوجوان عمران کے سپاہی ہیںجو پی ٹی آئی کی کشتی کو کامیابی سے پارکرائیں گے ۔پی ٹی آئی کامقابلہ کرنا دیگر پارٹیوں کے لئے نا ممکن بنتا جارہاہے انہوںنے ان خیالات کااظہار ضلع صوابی کے موضع مرغز میں اپنے آبائی حجرے میں پاکستان تحریک انصاف کی ممبرشپ کے آغاز پر ایک جلسے سے خطا ب کرتے ہوئے کہاتقریب سے ایم این اے عاقب اللہ خان ،تحصیل نا ظم ٹوپی سہیل یوسفزئی ،ضلعی صدرپی ٹی ٓئی انورحقدادسمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔

سپیکر نے کہا کہ عمران خان نے منشور میں عوام سے جو وعدے کئے تھے خیبرپختونخواحکومت نے ان پر من وعن عمل درآمد کیا۔عمران خان صادق اور امین ہیں۔انہوںنے کہا کہ خیبرپختونخوامیں آج غریب اور امیر کے بچے کو یکساں تعلیم دی جارہی ہے آج غریب کا بچہ بھی مقابلے کی دوڑ میں شامل ہوکراپنالوہامنوارہاہے ۔خیبرپختونخواکے عوامباشعور ہے وہ کس کے جھوٹے وعدوں اور نعروں میں نہیں آئیں گے ۔

انہوںنے کہا کہ عمران خان کرپٹ اشرافیہ کے خلاف کھڑا ہے اس نے عوام کو شعور دیا کہ لیڈروں سے نجات کے بغیر مسائل حل نہیں ہوںگے ۔بدعنوان مافیاکے خلاف گھر گھر جدوجہد کی ضرورت ہے سیاسی مجرموں کے وہم اورگمان میں بھی نہیں تھا کہ کوئی ان کے مقابلے میدان میں اترے گا عمران کا وژن ہے کہ جب تک اوپر کی سطح پر قیادت شفاف نہیں آئے گی جب تک کرپشن کے دروازے کھلے رہیں گے عمران کے وژن کے مطابق موجودہ صوبائی حکومت نے تبدیلی کے لئے گذشتہ پانچ سالوں میںجو اقدامات کئے وہ مخالفین کی عبرت ناک شکست کا ذریعہ بنے گے کیونکہ سابقہ حکمرانوںکے پاس نہ وژن تھا نہ مشن وہ دب دباؤکے تحت کام جلاتے رہے آج اللہ کا شکر ہے کہ صوبے میں امن کی حالت کہی بہترہے ۔

اے این پی والے جو اپنے دورمیں جلسے کرنے سے ڈرتے تھے آج پی ٹی آئی کے دورمیں بلاخوف کے کھلے عام جلسے کررہے ہیں ان لوگوں کو ہمارا شکر گزار ہو نا چاہئئے ۔انہوںنے کہا کہ آئندہ دورپاکستان تحریک انصا ف کا ہے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات