ضلع چکوال کی 2 شخصیات اردو فورم برطانیہ 2018ء کے سالانہ ادبی ایوارڈ کیلئے نامزد

اتوار 18 مارچ 2018 19:50

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2018ء) اردو فورم برطانیہ نے 2018ء کے سالانہ ادبی ایوارڈ کیلئے ضلع چکوال کی 2 شخصیات کو نامزد کیا ہے، ان میں چیئرمین بزم ادبیات اور 5 کتابوں کے مصنف خواجہ بابر سلیم محمود اور معروف صحافی اور سماجی کارکن ڈاکٹر اظہر اعوان شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اردو فورم یو کے کے ڈائریکٹر ملک فضل حسین نے یہ دونوں ایوارڈ خواجہ بابر سلیم محمود اور ڈاکٹر اظہر اعوان کو عطا کیے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ملک فضل حسین نے بتایا کہ چکوال جیسے پسماندہ اور بارانی علاقے میں علم و ادب کی شمع چکوال پریس کلب نے جس انداز میں روشن کر رکھی ہے اس سے ضلع چکوال کا ایک بڑا ادبی تشخص سامنے آیا ہے۔ اس موقع پر معروف روحانی شخصیت صوفی قمر اقبال نے اپنی پانچویں کتاب ملک فضل حسین کو پیش کی۔

متعلقہ عنوان :