سعودی عرب بھیجا گیا فوجی دستہ اسلامی فورس کاحصہ نہیں،ترجمان پاک فوج
سعودی عرب بھیجا گیا فوجی دستہ سعودی عرب کی سرحدوں کےباہرتعینات نہیں ہوگا،سعودی عرب بھیجا گیا فوجی دستہ پاک سعودی باہمی سیکیورٹی تعاون کاحصہ ہے،میجر جنرل آصف غفورکانجی ٹی وی کوانٹرویو
ثنااللہ ناگرہ اتوار 18 مارچ 2018 19:42
(جاری ہے)
بھارت مشرقی سرحدوں سے پاکستان کو روایتی انداز سے چیلنج کر رہا ہے۔
بھارتی خطرے سے حفاظت کیلئے چوکس ہیں، ہم نےبھارتی بحریہ کا حاضرسروس افسرپکڑا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت افغان سرزمین استعمال کرکےدہشتگردی کے ذریعے پاکستان میں بےچینی پھیلا رہا ہے۔ افغانستان میں مستقل خطرہ اورملک میں درپیش معاشی مشکلات کا سامنا ہے۔ پاکستان سے زیادہ کوئی ملک افغانستان میں امن کا خواہش مند نہیں۔ انہوں نے کہا کہ انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن رد الفساد جاری ہے۔پاکستان نے اپنی سرزمین سے تمام دہشتگرد گروہوں کا کامیابی سے صفایا کیا۔ حقانی نیٹ ورک سمیت تمام دہشتگرگروپوں کیخلاف بلاامتیاز کاروائیاں کیں۔دہشتگردی کیخلاف جنگ میں حاصل استحکام برقرار رکھنا سب سے بڑا چیلنج ہے ۔پاکستان میں دہشت گردوں کی اب کوئی منظم پناہ گاہیں نہیں۔پاکستان نےدہشتگردوں کی پناہ گاہیں نہ ہونےسےامریکہ کوکئی بارآگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں تشدد کے حالیہ واقعات کو پاکستان سے نہ جوڑا جائے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ سعودی عرب بھیجا گیا دستہ اسلامی فورس کا حصہ نہیں۔ سعودی عرب بھیجا گیا فوجی دستہ پاک سعودی باہمی سیکیورٹی تعاون کاحصہ ہے۔سعودی عرب بھیجا گیا دستہ سعودی عرب کی سرحدوں کے باہر تعینات نہیں ہو گا۔انہوں نے کہا کہ فاٹا میں پاک افغان بارڈر پر2 لاکھ سے زائد فوجی تعینات ہیں۔ افغانستان میں موجودخطرات کےباعث سرحد پردستےتعینات رہینگے۔ دہشتگردوں کی آمدورفت روکنے کیلئے پاک افغان بارڈرپرچوکیاں بنائی جا رہی ہیں۔ 27لاکھ افغان مہاجرین کی باعزت افغانستان واپسی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دہشتگردی کیخلاف جنگ کی بھاری قیمت چکانی پڑی ہے۔ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں75ہزار جانیں قربان ہوئیں جبکہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں 123ارب ڈالر کا نقصان پہنچا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.