چترال میں ایک اور حوای کی بیٹی نے خودکشی کرلی

اتوار 18 مارچ 2018 19:40

چترال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2018ء)چترال کے بالائی علاقے وادی آرکاری میں ایک اور خاتون نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔ چترال پولیس کے مطابق مسماة شبنم بی بی دختر بولا خان جن کی چھ ماہ قبل رباط گائوں میں شادی ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

گھریلوں تنازعہ سے تنگ آکر اس نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔ خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے خودکشی کی تصدیق کرتے ہوئے لاش ورثاء کے حوالہ کی۔ بعد ازاں اسے آرکاری میں اپنے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔