گورنر کے پی کے کی مہمندایجنسی میں انسدادپولیوورکرز پرحملے کی شدیدمذمت

اتوار 18 مارچ 2018 19:40

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2018ء) گورنرخیبرپختونخواانجینئراقبال ظفرجھگڑانے مہمندایجنسی میں انسدادپولیوورکرز پرحملے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے پولیٹیکل انتظامیہ سے رپورٹ طلب کی ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ واقعے میں ملوث عناصر کوکیفرکردارتک پہنچایاجائیگا۔انہوں نے کہاکہ گذشتہ تین سالوں فاٹامیں پولیو کاایک کیس بھی ریکارڈ نہیں ہواہے اورملک دشمن عناصرسے صحتمندپاکستان برداشت نہیں ہورہا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ انسدادپولیوورکرز قوم کے ہیروزہیں۔انہوں نے شہید ورکرز کی درجات کی بلندی کیلئے اورپسماندگان کویہ ناقابل تلافی نقصان صبروحوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق کیلئے دعاکی ہے‘دریں اثناء گورنرنے مہمندایجنسی میں سیکورٹی فورسزپردہشت گردحملے کی بھی شدیدمذمت کی ہے اور واقعے میں شہید اہلکاروں کی درجات کی بلندی کیلئے اورپسماندگان کویہ ناقابل تلافق نقصان صبروحوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق کیلئے دعاکی ہے۔

متعلقہ عنوان :