جمرود خیبر ایجنسی باڑہ ملاگوری پنڈی للمہ،سپین قمبر خیبر ایجنسی میں ایک روزہ موبائل ہسپتال فری میڈیکل کاانعقاد

اتوار 18 مارچ 2018 19:40

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2018ء) ہیلتھ فاٹا جو طبعی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کام کررہی ہے۔ فاٹا کے مختلف علاقوں میں جہاں پر صحت کی سہولت میسر نہیں ہے۔ لوگوں کو طبعی سہولیات کی بروقت فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔ اس سلسلے میں جمرودباڑہ خیبر ایجنسی کے مختلف علاقوں ملاگوری پنڈی للمہ،سپین قمبرباڑہ خیبر ایجنسی میں مختلف بیماریوں کی روک تھام کیلئے موبائل ہسپتال فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں ڈاکٹر حمید انچارج کے زیر نگرانی میں ماہر ڈاکٹرز ،پیرا میڈیکس سٹاف اور سپورٹنگ سٹاف نے علاقہ کے غریب لوگوں کو مفت طبعی سہولتیں فراہم کی یہ کیمپ ایک دن جاری رہا۔ علاقہ ملا گوری پنڈی للمہ میں 1381مریضوں کا مفت معائنہ کیا گیا جس میں میل 350اور فی میل 450جبکہ581بچوں کا فری معائنہ کیا گیااور انکومفت طبعی سہولیات فراہم کی گئی۔

(جاری ہے)

جبکہ سپین قمبر میں ٹوٹل مریضوں کی تعداد 1215تھی جس میں میل190اورفی میل 465جبکہ 560بچوں کو مفت طبعی سہولیات دی گئی۔

ان کمپین کا مقصد قبائلی علاقوں میں بیماریوں سے بچائوکی بارے میں شعورپیدا کرنے اور ساتھ میں علاقے کے لوگوں کو ان کے دروازے پر مفت طبعی سہولت کی فراہمی کو یقینی بنانا تھا۔ علاقے کے لوگوں نے ڈائریکٹر ہیلتھ ایجنسی سرجن ڈاکٹر ایوب آفریدی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم ڈائریکٹر ہیلتھ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ وہ ہمارے علاقے میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جس سے ہزاروں کے تعداد میں علاقے لوگ مریض مستفید ہورے ہیں۔

متعلقہ عنوان :