ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے میں ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر کے کردار کو نظر انداز نہیں کرسکتے ‘تاجر تنظیمیں ڈی آئی خان

اتوار 18 مارچ 2018 19:40

ڈیرہ اسماعیل خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2018ء) ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے میں ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر ساجد ممتاز کے کردار کو نظر انداز نہیں کرسکتے جنہوں نے دن رات ایک کر کے ٹریفک کے بڑھتے ہوئے رش پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے ‘ ان خیالات کا اظہار ڈیرہ اسماعیل خان کی تاجر تنظمیوں اور ٹرانسپورٹرز کے نمائندوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ‘ انہوں نے کہا کہ ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر ساجد ممتاز کی اعلیٰ کارکردگی پر انسپکٹر جنرل پولیس خیبرپختونخواہ انکو انعام سے بھی نواز چکے ہیں ‘ انہوں نے کہا کہ ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر ڈیرہ اسماعیل خان ساجد ممتاز کا عوام اور ٹریفک اہلکاروں سے رویہ بھی انتہائی اچھا ہے ‘ یہی وجہ ہے کہ عوام اور پولیس دونوں میں مقبول ہیں۔

متعلقہ عنوان :