23مارچ یوم پاکستان کی مناسبت سے انٹر ڈسٹرکٹ والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد

اتوار 18 مارچ 2018 19:40

ڈیرہ اسماعیل خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2018ء) 23مارچ یوم پاکستان کی تقریبات کے سلسلے میں پاک فوج کے زیر انتظام یوم پاکستان انٹر ڈسٹرکٹ والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد۔تفصیلات کے مطابق پاک آرمی کی جانب سے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس کے تعاون سے حق نوازپارک میں یوم پاکستان انٹر ڈسٹرکٹ والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبہ بھر سے 15 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

(جاری ہے)

افتتاحی میچ پاک آرمی اور ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی ٹیموں میں کھیلا گیا جوکہ پاک آرمی کی ٹیم نے جیت لیا ۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنرڈیرہ اسماعیل خان فہیداللہ خان تھے جنھوں نے پاک آرمی کی کاوشوں کو سراہا اور ان مقابلوں کو مستقبل میں بھی جاری رکھنے کا عہد کیا۔19 مارچ بروز سوموار کو فائنل میچ کھیلا جائے گا۔ اس ٹورنامنٹ کے افتتاح پر چاروں طرف سے ''پاک آرمی زندہ باد ''کے نعروں کی آواز گونج اٹھی۔ اس موقع پر عوام کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :