ڈیرہ اسماعیل خان ‘مریالی میں 3سالہ بچہ گھر میں کھیلتے ہوئے گرم دودھ میں گرنے سے جاں بحق

اتوار 18 مارچ 2018 19:40

ڈیرہ اسماعیل خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2018ء) مریالی میں 3سالہ بچہ گھر میں کھیلتے ہوئے گرم دودھ میں گرنے سے جاں بحق ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ کے علاقہ مریالی میں ذوالفقار نامی دودھ فروش کا تین سالہ بیٹا گھر میں کھیل رہا تھا کہ گرم دودھ اس پر گر گیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا ‘ جس کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا ‘بچے کی نماز جنازہ عیدگاہ مریالی میں ادا کی گئی۔

متعلقہ عنوان :