آل پاکستان پیرا میڈیکس سٹاف فیڈریشن کے وفد کی ہیلتھ سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین سے ملاقات

اتوار 18 مارچ 2018 19:40

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2018ء) آل پاکستان پیرا میڈیکس سٹاف فیڈریشن کے وفد نے صوبائی صدر حبیب خان کی قیادت میں ہیلتھ سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین محمود جان خان ایم پی اے سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ‘ ملاقات میں صدر حبیب خان نے محمود جان خان کو پیرا میڈیکس کے دیرینہ مسائل حل میں ری سٹرکچرنگ اور محدود پریکس کا مسئلہ شامل ہے سے آگاہ کیا‘ چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی نے آل پاکستان پیرا میڈیکس سٹاف فیڈریشن کے صوبائی صدر کو یقین دہائی کرائی کہ بہت جلد وزیراعلیٰ پرویز خٹک سے ان مسائل کی بابت منظوری لی جائیگی اور پیرامیڈیکس کی انتظامی پوسٹوں کا مسئلہ بھی حل کیا جائے گا ‘محمود جان خان نے پیرا میڈیکس کی اہمیت اور کردار کو سراہا اور مزید مراعات کیلئے سفارشات مرتب کرنے اور تجاویز تیار کرنے کی ہدایت کی ۔

متعلقہ عنوان :