ڈائمنڈ پینٹس نیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ برائے قائداعظم گولڈ کپ 2018ء کے اختتام پر سیزن کے اہم ایوارڈز کا اعلان

اتوار 18 مارچ 2018 19:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2018ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام ڈائمنڈ پینٹس نیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ برائے قائداعظم گولڈ کپ 2018ء کے اختتام پر سیزن کے اہم ایوارڈز کا اعلان کیا گیا۔

(جاری ہے)

-2 سے 0 ہینڈی کیپ کیٹیگری میں 15 سالہ میکائل سمیع سال کے بہترین کھلاڑی قرار، 0 سے 2 ہینڈی کیپ کیٹگری میں المان جلیل اعظم، 2 سے 4 کیٹگری میں بلال حئی ،پاکستاان کے سب سے قیمتی کھلاڑی کا اعزاز ماسٹر پینٹس کے حمزہ مواز خان، سب سے بہترین غیرملکی کھلاڑی خوان ماریہ ٹی ٹو رئیوز، سب سے زیادہ گول کرنے کا ایوارڈ ارجنٹائن کے ٹی ٹو رئویز ماریہ کو ملا۔

بہترین ٹیلنٹ ہنٹ کھلاڑی کا ایوارڈ مصطفی عزیز کو ملا، سال کے بہترین غیرملکی گھوڑی ماسٹر پینٹس کے فاروق امین صوفی کی گھوڑی سالی کو دیا گیا جبکہ لوکل بہترین گھوڑی کا اعزاز راجہ ارسلان نجیب کی گھوڑی مشین کو دیا۔ میجر جاوید مواز کو ان کی خدمات پر لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :