ڈائمنڈ پینٹس نیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ برائے قائداعظم گولڈ کپ 2018ء کا فائنل ماسٹر پینٹس نے جیت لیا

اتوار 18 مارچ 2018 19:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2018ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام ڈائمنڈ پینٹس نیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ برائے قائداعظم گولڈ کپ 2018ء کا فائنل خوان کروز لوساڈا اور حمزہ مواز خان کی بدولت ماسٹر پینٹس /رضویز نے زبردست مقابلے کے بعد باڑیز کو ہرا کر جیت لیا۔ ادھر سب سڈری فائنل میں ڈائمنڈ پینٹس نے آرمی کو ہرا دیا۔ مہمان خصوصی گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ، میر حذیفہ احمد اور عرفان علی حیدر نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور پولو کلب میں ڈائمنڈ پینٹس نیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ برائے قائداعظم گولڈ کپ 2018ء کا فائنل دیکھنے کیلئے تماشائیوں کی بڑی تعداد گرائونڈ میں موجود تھی۔ اس موقع پرگورنرپنجاب ملک رفیق رجوانہ ، ڈائمنڈ پینٹس کے ڈائریکٹر میر حذیفہ احمد،لاہور پولو کلب کے صدر عرفان علی حیدر، ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبرز عمر صادق، احمد نواز ٹوانہ، عمر نیازی، ثاقب خان خاکوانی اور تماشائیوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجودتھی۔

(جاری ہے)

فائنل میچ بہت ہی زبردست ہوا۔دونوں ٹیموں نے بہترین کھیل پیش کیا۔ باڑیز کی ٹیم نے پہلے چکر میں دوگول سکور کرکے برتری حاصل کرلی۔ دوسرے چکر میں باڑیز نے ایک جبکہ ماسٹر پینٹس نے دو گول سکور کیے۔ تیسرے چکر میں باڑیز نے دو جبکہ ماسٹر پینٹس /رضویز نے ایک گول سکور کیا۔ چوتھے چکر میں ماسٹر پینٹس /رضویز کی ٹیم چھائی رہی اور چار گول سکور کیے جبکہ باڑیز نے ایک گول سکور کیا۔ پانچویں چکر میں باڑیز نے دو جبکہ ماسٹر پینٹس /رضویز نے ایک گول سکور کیا۔اس طرح ماسٹر پینٹس /رضویز نے فائنل 9-8 سے جیت لیا۔ادھر سب سڈری فائنل میں ڈائمنڈ پینٹس نے آرمی کو 9-6 سے جیت لیا۔

متعلقہ عنوان :