خدمت خلق کسی عبادت سے کم نہیں ہے، نعمت اللہ ظہیر

ہماری فاؤنڈیشن بلوچستان اور پاکستان بھر میں تعلیم ‘صحت ‘کھیل اور دیگر بنیادی ضروریات کیلئے کوشاں ہے

اتوار 18 مارچ 2018 19:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2018ء) خدمت خلق فاونڈیشن انٹرنیشنل کے چیئرمین و تمغہ امتیاز نعمت اللہ ظہیر اور ڈاکٹر مشتاق احمد رخشانی نے کہا ہے کہ خدمت خلق کسی عبادت سے کم نہیں ہے اسے ہم اپنا فریضہ سمجھتے ہیں ہماری فاؤنڈیشن بلوچستان اور پاکستان بھر میں تعلیم ‘صحت ‘کھیل اور دیگر بنیادی ضروریات کیلئے کوشاں ہے نوجوان ہمارے مستقبل کے معمار ہے جن کی رہنمائی کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑینگے‘ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان پارکر اکیڈمی میں منعقدہ تقریب کے موقع پر طلباء اور کھلاڑیوں کے انعامات تقسیم کرنے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا‘ اس موقع پر اورسسز پاکستانی یونیٹی بلوچستان کے صدر ندیم خان کاکڑ‘ عمر آغا‘ سید نصیب اللہ آغا‘پاکستان پارکر اکیڈمی کے روح اللہ سعادت اور دیگر بھی موجود تھے‘ کے کے ایف انٹرنیشنل کے چیئرمین نعمت اللہ ظہیر نے طلباء اور کھلاڑیوں کیلئے نقد رقم اور یونیفارم تقسیم کیے‘ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ خدمت خلق فاونڈیشن انٹرنیشنل بلوچستان اور پاکستان بھر میں سماجی خدمات سرانجام دے رہے ہیں تعلیم اداروں کی بہتری‘ ‘صحت کے سہولیات ‘ سپورٹس‘منشیات کے خاتمے ‘خواتین کی فلاح و بہبود اور دیگر بنیادی ضروریات پورا کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں اور مختلف فاونڈیشنز اور تنظیموں کے ساتھ ملکر مختلف حوالوں سے معاہدے کیے ہیں بلوچستان اور پاکستان بھر میں تعلیمی ادارے اور صحت کیلئے مراکز قائم کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ نوجوان ہمارا قومی اثاثہ ہے جن کی رہنمائی کیلئے ہرممکن اقدامات کرینگے نوجوان ہی ہمارے مستقبل کے معمار ہے انہوں نے کہاکہ خدمت خلق فاونڈیشن انٹرنیشنل صوبے کے کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل ایونٹ میں سپانسر اورطلباء کو مختلف تعلیمی اداروں میں تعلیم کے مواقع فراہم کرتے ہیں جو کہ یہی نوجوانوں نے صوبے اور ملک کا نام روشن کیے اور مزید بھی کھلاڑیوں کو مختلف ایونٹ میں شرکت کیلئے اقدامات کررہی ہے اورطلباء کو تعلیم کے مواقع فراہم کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :