مانگامنڈی بس ‘ موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر ایک شخص جاں

اتوار 18 مارچ 2018 19:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2018ء) مانگامنڈی بائی پا س پر بس نے دو موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسر ے کوشدید زخمی حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ موٹرسائیکل سوار باپ بیٹا جارہے تھے کے مانگا منڈی بائی پاس کے قریب تیز رفتار بس کی ٹکر سے با پ جاں بحق جبکہ بیٹا شدید زخمی ہوگیا جس کو طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا ۔جبکہ بس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور بس کوقبضے میں لیکر کارروائی کاآغاز کردیا ۔