پاکستان پلاسٹک شو 2018ء اختتام پذیر ہو گیا،ایونٹ میں 100 سے زائد مقامی اور بین الاقوامی نمائش کنندگان نے شرکت کی

اتوار 18 مارچ 2018 19:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2018ء) پاکستان پلاسٹک شو 2018ء متعدد بصیرت آمیز سیشنز، ٹیکنالوجی اور سٹریٹجک فیصلوں کے بعد لاہور میں اختتام پذیر ہوگیا۔ اس اہم معلوماتی ایونٹ میں انڈسٹری کے پروفیشنلز، میڈیا اور عوام کی جانب سے زبردست ردعمل دیکھنے میں آیا۔ اختتامی تقریب میں ہر نمائش کنندہ کاروباری ادارے کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔

(جاری ہے)

نمائش ایکسپو سینٹر لاہور میں 16 سے 18 مارچ 2018ء تک منعقد ہوئی جس کا اہتمام پاکستان پلاسٹک مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے کیا گیا تھا۔ ایونٹ میں 100 سے زائد مقامی اور بین الاقوامی نمائش کنندگان نے شرکت کی اور تین روز کے دوران ایک لاکھ سے زائد افراد کا ہجوم رہا۔ نمائش میں شرکت کرنے والوں میں پلاسٹک انڈسٹری کے پروفیشنلز، کاروباری شخصیات، طلباء، گھریلو خواتین اور عوام شامل تھے۔ شرکاء نے نمائش میں ٹیکنالوجیز، مشینری اور مصنوعات میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا بالخصوص موقع پر مختلف پلاسٹک اشیاء کی تیاری کو دیکھا جن میں بالٹیاں، سکریو ڈرائیور، پلاسٹک کین اور مختلف سائز اور حجم کی پلاسٹک کرسیاں شامل تھیں۔

متعلقہ عنوان :