لیسکو کا پی ایس ایل کے پلے آف میچز کے دوران لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان

اتوار 18 مارچ 2018 19:40

ْلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2018ء) لاہورالیکٹر ک سپلائی کمپنی نے پاکستان سپر لیگ کے پلے آف میچز کے دوران لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کردیا ۔

(جاری ہے)

لیسکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مجاہد پرویز چٹھہ نے کہاکہ لاہور میں ہونے والے پی ایس ایل کے پلے آف میچزسے عوام کے لطف اندوز ہونے کیلئے لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی ۔ا نہوںنے بتایا کہ اسٹیڈیم کو مختلف گرڈ اسٹیشنزسے بجلی فراہم کی جائے گی ۔ا نہوںنے کہاکہ میچز کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا اس حوالے سے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :