وزیراعلیٰ پنجاب و صدرمسلم لیگ (ن) شہبازشریف کی شی جن پنگ کو دوسری مدت کیلئے چین کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

اتوار 18 مارچ 2018 19:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب و صدرپاکستان مسلم لیگ (ن) محمد شہبازشریف نے شی جن پنگ کو دوسری مدت کیلئے چین کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے ۔وزیراعلیٰ نے دوسری مدت کیلئے چین کا صدر منتخب ہونے پر چین کے صدر کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ شی جن پنگ کادوسری مدت کے لئے صدر منتخب ہوناان کی عظیم قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار ہے۔

(جاری ہے)

صدر شی جن پنگ نے اپنے ویژن کے باعث چین کو قلیل عرصے میں دنیا کی مضبوط معیشت بنا دیا ہے اور صدر شی جن پنگ کی قیادت میں بہترین معاشی پالیسیوں کی بدولت چین دنیا کی بڑی معاشی قوت بن چکا ہے۔وزیراعلی نے کہاکہ چینی صدر شی جن پنگ کا نظریہ بلند انسانی اقدار اور مفاد عامہ کی وسیع تر سوچ پر مبنی ہے ان کے نظریے کے باعث چین نے بے پناہ تیز رفتاری سے ترقی کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ چینی صدر نے چین کی ترقی و خوشحالی میں قائدانہ کردار ادا کیا ہے اور ان کے نظریے کے باعث چین نے تیز رفتار معاشی ترقی کا ہدف حاصل کیا ہی-وزیراعلی نے کہاکہ پاکستان اور چین کی دوستی کا رشتہ پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہو چکا ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان معاشی و اقتصادی تعاون کی نئی تاریخ رقم ہوئی ہے۔