مجھے عہدہ دینے سے پہلے امریکہ سے اجازت لینی پڑتی ہے ‘ ڈاکٹر عبد القدیر

عہدوں کا شوق نہیں،انفیکشن کی وجہ سے علاج کرا رہا ہوں ‘ ٹیلیفون پر خصوصی گفتگو

اتوار 18 مارچ 2018 19:40

مجھے عہدہ دینے سے پہلے امریکہ سے اجازت لینی پڑتی ہے ‘ ڈاکٹر عبد القدیر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2018ء) پاکستان کے ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان نے کوئی بھی عہدہ لینے سے بیزاری کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے عہدہ دینے سے پہلے امریکہ سے اجازت لینی پڑتی ہے ۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کی جانب سے نگران وزیر اعظم کیلئے ان کا نام تجویز کئے جانے کے حوالے سے ٹیلیفون پر ’’ این این آئی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عبد القدیر خان نے کہا کہ ان کی کون سنتا ہے ،مجھے عہدہ دینے سے پہلے امریکہ سے اجازت لینی پڑتی ہے ، ویسے بھی مجھے ان عہدوں کا شوق نہیں ۔ انہوںنے اپنی صحت کے حوالے سے بتایا کہ انفیکشن کی وجہ سے علاج کرا رہا ہوں۔

متعلقہ عنوان :