Live Updates

عمران خان نے ملک کے عوام کو وہ شعور دیا جس کے سبب اب کوئی حکمران عوام کے حقوق پر ڈاکہ نہیں ڈال سکے گا،محب اللہ

اتوار 18 مارچ 2018 19:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2018ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے لائیو سٹاک ، امداد باہمی محب الله خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ملک کے عوام کو وہ شعور دیا جس کے سبب اب کوئی حکمران عوام کے حقوق پر ڈاکہ نہیں ڈال سکے گا ، پی ٹی آئی کے جدوجہد کی بدولت ایک نااہل اور کرپٹ حکمران کو اقتدار سے ہاتھ دھونا پڑا اور ہم آخری دم تک چوروں اور لٹیروں کا پیچھا کرتے رہے گے جب تک ان سے عوام کو مکمل طور پرچھٹکارا نہ مل سکے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج کنڈوگے آرکوٹ مٹہ سوات میں ایک شمولیتی جلسے سے خطاب کے دوران کیا ۔اس موقع پر جماعت اسلامی اور دیگر سیاسی پارٹیوں کے دیرینہ کارکنان جن میں ضیاء الله خان ، اسلم خان ، عبدالرحمان ، غنچہ گل اور دیگر نے اپنی پارٹیوں سے مستعفی پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا اعلان کیا ۔

(جاری ہے)

جلسے سے پی ٹی آئی کے ملاکنڈ ریجن کے سینئر نائب صدر فضل مولا ، جاوید اقبال ، ضلعی ممبر حبیب الله خان، ظاہر شاہ خان ایڈوکیٹ ، بھٹو ، جان بہادر ناظم ، جاوید علی تحصیل ممبر اور سپین محمدخان نے بھی خطاب کیا ۔

۔ جلسے میں بلدیاتی نمائندوں معززین علاقہ کی ایک کثیر تعداد موجود تھی ۔ محب الله خان نے کہا کہ کوئی مائی کا لال آئندہ عام انتخابات میں پی ٹی آئی کو کامیابی سے نہیں روک سکے گا اور وفاق سمیت چاروں صوبوں میں پی ٹی آئی کی ہی حکومت ہو گی اور ملک کا آئندہ وزیر اعظم عمران خان ہی ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت نے اپنے اقتدار میں جتنے ترقیاتی کام کئے اس کی نظیر صوبے کی پوری تاریخ میں نہیں ملتی ۔ انہوں نے کہا دوبارہ اقتدار میں آکر اصلاحات اور ترقی کا تسلسل اسی طرح جاری و ساری رہے گا ۔محب الله خان نے کہا کہ آئندہ 2018ء کے عام انتخابات میں پی ٹی آئی پورے ملک میں کلین سویپ کرے گی ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :