چابی ٹوٹ گئی اس لئے کھلونا دیوانہ بن کر ادھر ادھر ٹکریں مارتا پھر رہا ہے‘مولا بخش چانڈیو

آئندہ عام انتخابات میں محترمہ شہید کا نعرہ ٹھپے پے ٹھپے تیر پے ٹھپہ چلے گا‘ترجمان پیپلزپارٹی

اتوار 18 مارچ 2018 19:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ چابی ٹوٹ گئی اس لئے کھلونا دیوانہ بن کر ادھر ادھر ٹکریں مارتا پھر رہا ہے،میاں صاحب کا لب و لہجہ بتا رہا ہے کہ تیر ان کے دل میں جا لگا ہے۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی کے ترجمان مولا بخش چانڈیو نے نواز شریف کی سانگلہ ہل کی تقریر پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ سینیٹ انتخابات کے امیدواروں کا کوئی نشان نہیں تھا،پھر بھی میاں صاحب کو تیر نظر آیا،آئندہ عام انتخابات میں محترمہ شہید کا نعرہ ٹھپے پے ٹھپے تیر پے ٹھپہ چلے گا۔ا نہوںنے کہاکہ نواز شریف اپنی محدود اور مفاد پرست سوچ کے ہاتھوں شکست کھا رہے ہیں،ووٹ کو عزت دو کا نعرہ ڈھونگ ہے، اس کا مطلب مجھے حکومت دو سے زیادہ نہیں۔

متعلقہ عنوان :