’’پنجاب سپیڈ‘‘واہ شہبازشریف جلسے میں کیڈٹ کالج کا اعلان اور اگلے ہی روز معاہدہ

فورٹ منرو کیڈٹ کالج کا معاہدہ پنجاب سپیڈ کا عملی نمونہ ہے ‘وفاقی وزیر سردار اویس لغاری

اتوار 18 مارچ 2018 19:10

’’پنجاب سپیڈ‘‘واہ شہبازشریف جلسے میں کیڈٹ کالج کا اعلان اور اگلے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2018ء) وزیراعلی پنجاب محمدشہبازشریف نے گزشتہ روز ڈیرہ غازی خان کے سیاحتی مقام فورٹ منرومیں کیڈٹ کالج کے قیام کا اعلان کیا اور اگلے روز اس اعلان پرعملدرآمد کے لئے پاکستان ائیر فورس اور سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کے درمیان معاہدے کو عملی شکل دے دی۔

(جاری ہے)

معاہدے پر دستحظ کی تقریب میں وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد لغاری اور ایم پی اے سردار جمال خان لغاری بھی موجود تھی-ارکان اسمبلی نے اس معاہدے کو’’ پنجاب سپیڈ‘‘کا عملی نمونہ قرار دیا-سردار اویس لغاری کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کے لئے شہبازشریف نے جتنے ترقیاتی فنڈ فراہم کئے ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی-شہبازشریف بلاشبہ صوبہ کے تمام چھوٹے بڑے شہروں کی یکساں ترقی کے ویژن پر یقین رکھتے ہیں-انہوں نے کہاکہ جنوبی پنجاب کے عوام جانتے ہیں کہ شہبازشریف ہی حقیقی لیڈر ہیں جو جنوبی پنجاب کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :