وزیراعلیٰ پنجاب سے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کی ملاقات

زرداری او رنیازی کے اکٹھے ہونے کا مقصدعوام کی خدمت نہیں، اقتدار کی کرسی ہے اور اپنی ناکامیاں چھپانا ہے‘وزیراعلی پنجاب ترقی کے سفر میں روڑے اٹکانے والوں کیلئے الیکشن بھیانک خواب ثابت ہوگا،پنجاب سمیت پاکستان بھر میں (ن) لیگ حکومت بنائے گی‘شہبازشریف

اتوار 18 مارچ 2018 19:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے ملاقات کی ،جس میں باہمی دلچسپی کے امور ، ترقیاتی منصوبوں اور ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا-وزیراعلی شہبازشریف نے اس مو قع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ترقی کے سفر میں روڑے اٹکانے والوں کے لئے الیکشن بھیانک خواب ثابت ہوگا-پنجاب سمیت پاکستان بھر میں مسلم لیگ(ن) حکومت بنائے گی-انہوں نے کہاکہ عوام جانتے ہیں کہ کس نے دن رات ان کی خدمت میں صرف کئے اور کون جھوٹ بولتا رہا-ہم نے سڑکیں اور میٹروہی نہیں بلکہ صوبہ بھر میں سکول ، کالج ، ہسپتال بھی بنانے کے ریکارڈ قائم کئے ہیں-انہوںنے کہاکہ زرداری او رنیازی کے اکٹھے ہونے کا مقصدعوام کی خدمت نہیں، اقتدار کی کرسی ہی-عوام کے حالات میں مثبت اور خوشگوار تبدیلی ہم لا رہے ہیں-انہوںنے کہاکہ پنجاب میں میگا پراجیکٹ سے ترقیاتی انقلاب پاکستان مسلم لیگ(ن) کا اعزاز ہی- تمام ادارے پاکستان کی ترقی اورخوشحالی کے لئے مل جل کر کام کریں-انہوںنے کہاکہ نیازی ، زرداری گٹھ جوڑ درحقیقت اپنی ناکامیوں کو چھپانے کا بہانہ ہے اور آئندہ عام انتخابات میں پاکستان کے 22کروڑ عوام ترقی مخالفین کا محاسبہ کریں گی- وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) اپنی کارکردگی کی بنا پرالیکشن میں کامیابی حاصل کرے گی۔