فورٹ منرو میں کیڈٹ کالج کا قیام بے حد خوشی کا موقع ہے ،پنجاب حکومت اور ائیر فورس کے مابین طے پانے والا معاہدہ خوش آئند ہے‘شہبازشریف

فورٹ منرو میں کیڈٹ کالج کے قیام سے نہ صرف ڈیرہ غازی خان کے گردونواح کے لوگ بلکہ پاکستان بھر کے عوام مستفید ہوسکیں گے ملک وقوم کی تقدیر بدلنے کیلئے تعلیم اور ٹیکنالوجی پر انحصار کرنا ہوگا ،معاشی آمد ن انسان کو خوشحال بناتی ہے لیکن تعلیم اچھا انسان بنانے میں مدد کرتی ہے‘ائیرچیف مارشل سہیل امان

اتوار 18 مارچ 2018 19:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2018ء) پنجاب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اورایئر فورس کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوئے،جس کے تحت ڈیرہ غازی خان کے علاقے فورٹ منرو میں کیڈٹ کالج کا قیام عمل میں لایا جائے گا - معاہدے پر دستخط کی تقریب میں وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف ، وفاقی وزیرتوانائی سردار اویس خان لغاری ، ائیر چیف مارشل اور دیگر حکام بھی موجود تھے -حکومت پنجاب کی طرف سے سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر اللہ بخش ملک اور ڈپٹی چیف آف ائیر سٹاف ائیر مارشل شاہد اختر علوی نے معاہدے پر دستخط کئی-حکومت پنجاب فورٹ منرو میں کیڈٹ کالج اور ویلفیئر سٹی کے قیام کے لئے 100ایکڑ اراضی فراہم کرے گی اور ایک ارب روپے کی گرانٹ بھی مہیا کرے گی-وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ فورٹ منرو میں کیڈٹ کالج کا قیام میرے لئے بے حد خوشی کا موقع ہے اور اس ضمن میں پنجاب حکومت اور ائیر فورس کے مابین طے پانے والا معاہدہ خوش آئند ہی-انہوں نے کہاکہ پاکستان ائیر فورس اور حکومت پنجاب کے درمیان سوسائٹی کی فلاح و بہبود کے لئے فورٹ منرو میںکیڈٹ کالج کے قیام کا منصوبہ سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے جس سے نہ صرف ڈیرہ غازی خان کے گرد ونواح کے لوگ ہی نہیں بلکہ پاکستان بھر کے عوام بھی مستفید ہوسکیں گی-انہوںنے کہاکہ ہمیں پاکستان ائیر فورس کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر بھرپور اعتماد ہے، جو دشمن کو ناکوں چنے چبانے کی صلاحیت رکھتی ہے -انہوں نے کہاکہ معاشرے کے عام آدمی کی فلاح و بہبود کے لئے بھی پاکستان ائیر فورس کی خدمات قابل تحسین ہیں- پاکستان ائیر فورس اور حکومت پنجاب کے اشتراک سے سپیشل ایجوکیشن سنٹر کا منصوبہ رول ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے -وزیراعلی نے کہا کہ پا کستان ائیرفور س کے سربراہ ائیرچیف مارشل سہیل امان کی دفاع کے حوالے سے خدمات اپنی جگہ اہمیت کی حامل ہیںتاہم تعلیم کے شعبے میں ان کی قابل قدر خدمات کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا- انہوںنے عام آدمی کی زندگی کو سنوارنے کے لئے جو تعلیمی خدمات سرانجام دی ہیں انہیں فراموش نہیں کیا جا سکے گا-ائیر چیف مارشل سہیل امان پاکستان ائیر فورس کا فخر ہیں، وہ بہترین انگز کھیل کر جا رہے ہیں- انہوں نے پاکستان ائیر فورس کی صلاحیتوں کو چار چاند لگائے ،وطن عزیز کی فضائی حدود کو محفوظ بنانے کے لئے ائیر چیف مارشل سہیل امان کی خدمات لائق تحسین ہیں-پاکستان ا ئیر فورس کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل ا مان نے تقریب کے شرکاء کو بتایا کہ عوام کو تعلیم اوردیگر سہولتیں فراہم کرنا باعث مسرت ہے او رقابل فخر ا عزاز ہی-فورٹ منرو میں کیڈٹ کالج اور پبلک سکول ہی نہیں بلکہ ایک بہترین شہر نظر آئے گا- انہوںنے کہاکہ پاکستان ا ئیر فورس قوم کا فخر ہے -ائیر فورس جدید آلات بنانے میں خود کفالت حاصل کر چکی ہے،اس کے طیارے اور دیگر حربی آلات اپنی مثال آپ ہیں- انہوں نے کہاکہ تعلیمی اداروں کے قیام پر حکومت پنجاب کے تعاون اور شراکت کے لئے مشکور ہیں ہمیں ملک و قوم کی تقدیر بدلنے کے لئے تعلیم اور ٹیکنالوجی پر انحصار کرنا ہوگا- معاشی آمدن انسان کو خوشحال بناتی ہے لیکن تعلیم اچھا انسان بنانے میں معاونت کرتی ہے -ائیر چیف مارشل سہیل امان نے کہاکہ وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے عوامی خدمت کے مشن میں قابل قدر تعاون کیاہی-مجھے یقین ہے کہ فضائیہ قوم کے اعتماد پر پورا اترے گی- تقریب میں وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی و چیئرمین ایف ایم ڈی ا ے سردار اویس احمد لغاری ، صوبائی وزراء عائشہ غوث پاشا، رانا مشہود احمد خاں، رکن صوبائی اسمبلی سردار جمال خان لغاری ، ائیر مارشل (ر) قاضی جاوید ، ائیر مارشل (ر) جمشید ، ائیر وائس مارشل عامر مسعود، ائیر وائس مارشل (ر)حامد خواجہ، چیف سیکرٹری ، پاکستان ائیر فورس کے حکام اور صوبائی سیکرٹریز نے شرکت کی-قبل ازیں وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف سے ائیر چیف مارشل سہیل امان نے ملاقات کی-ملاقات کے دوران فورٹ منرو میں کیڈٹ کالج کے قیام کے مختلف امور زیر بحث آئے۔