ڈی جی کے ڈی اے سمیع الدین آج ریٹائرڈ ملازمین کے پنشن ،کمیوٹیشن سمیت واجبات کے چیک تقسیم کریں گے

اتوار 18 مارچ 2018 19:00

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2018ء) ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے سمیع الدین صدیقی ادارے کے ریٹائرڈ ملازمین کے پنشن ،کمیوٹیشن سمیت دیگر واجبات کے چیک آج (پیر) دوپہر دو بجے اپنے دست مبارک سے تقسیم کرینگے مزدور یونین سی بی اے کے اعلامیہ کے مطابق یونین کی کاوشوں سے گذشتہ تین ماہ سے ریٹائرڈ ملازمین کے پنشن ،کمیو ٹیشن سمیت فائینل پیمنٹ کے ون اسٹروک میں واجبات کے چیک دیئے جارہے ہیں اس سلسلے میں سی بی اے نے واجبات کی ادائیگی کیلئے دو کڑوڑ روپے مختص کرائے ہیں اور اس مد میں رقم کے اضافے کیلئے بھی کوششیں جاری ہیں واضح رہے کہ ریٹائرڈ ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے بعد پنشن اور فائینل پے منٹ کے حصو ل میں شدید دشواریوں کا سامنا تھا اور یہ ادائیگی برسوں میں اور قسطوں میں کی جاتی تھی مزدور یونین سی بی اے نے ریٹائرڈ ملازمین کو باعزت طریقے سے واجبات کی ادائیگی کا طریقہ کار وضع کرتے ہوئے مزید بہتری کیلئے کو شاں ہے ۔