محمد علی جناح یونیورسٹی میں لائبریری سائنس کے افراد کی ٹریننگ کے لئے ورکشاپ کا انعقاد

اتوار 18 مارچ 2018 19:00

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2018ء) محمدعلی جناح یونیورسٹی کراچی کے لائیبریری سائینس کا شعبہ ورڈ پریس پر لائبریری ویب سائیٹ اور بلاگ بنانے کے لئے ایک ٹریننگ ورکشاپ کا اہتمام کر رہاہے جس کے لئے 20 مارچ تک رجسٹریشن کرائی جاسکتی ہے۔یہ ورکشاپ لائیبریری سائینس کے شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد جو اپنی لائیبریری کے لئے ویب سائٹ اور بلاگ بنانے میں دلچسپی رکھتے ہیں کے لئے منعقد کیا جارہا ہے۔

کمپیوٹر کے استعمال سے بنیادی واقفیت رکھنے والے اس ورکشاپ میں شرکت کر سکتے ہیں جس کے لئے کمپیوٹر پروگرامنگ اور کوڈنگ کے طریق کار سے آگہی ضروری نہیں ہے۔ واضح رہے کہ ورڈ پریس پر مواد اجمع کرنے کے سسٹم کا ایک کھلا ذریعہ ہے جو کمپیوٹر استعمال کرنے والے فرد کو ایک شاندار بلاگ اور ویب سائٹ بنانے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

(جاری ہے)

ورڈ پریس ویب پر بلاگ بنا نے کے سسٹم کے لئے بے حد مقبول ہے جو اس کو استعمال کرنے والوں کو بہ آسانی اپ ڈیٹ کرنے،اپنی مرضی کے مطابق بنانے اور ویب سائٹ کو اس آخری سرے سے مواد جمع کرنے کے نظام اور اس کے اجزاکو منظم کرتی ہے۔

ورکشاپ محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی کے کیمپس میں چار دن تک جاری رہے گا ،کراچی یونیورسٹی کے لائیبریری اینڈ انفارمیشن سائینس کے لیکچرار راشدعلی اس ورکشاپ کے ٹرینر ہیں۔ ورکشاپ میں حصہ لینے والے افراد محمد علی جناح یونیورسٹی کی ہیڈ لائیبریرین حمیرا ناز سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :