گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کی خریداری میں محتاط رویہ کے باعث بھاؤ میں ملا جلا رجحان رہا
جنرز کے پاس روئی کی تقریبا 5 لاکھ گانٹھوں کا اسٹاک رہ گیا ہے جس میں اچھی کوالٹی کی روئی تقریبا 20 تا 25 فیصد ہوگی،چیئرمین کراچی کاٹن بروکرز فورم نسیم عثمان
اتوار 18 مارچ 2018 19:00
(جاری ہے)
کراچی کاٹن بروکرز فورم کے چیئرمین نسیم عثمان نے بتایا کہ ٹیکسٹائل ملز کے بڑے گروپوں نے بیرون ممالک سے روئی کی تقریبا 25 لاکھ گانٹھوں کے درآمدی معاہدے کرلئے ہیں اس کی ڈیلیوری میں مصروف ہیں جبکہ کچھ چھوٹی ملیں خریداری کررہی ہیں علاوہ ازیں چین کے شہر شنگائی میں یارن ایکسپو منعقد کیا ہوا ہے۔
جو 14 تا 16 مارچ تین دن کیلئے تھا اس میں شرکت کیلئے جاچکے ہیں، کپاس کی بین الاقوامی منڈیوں میں بھی روئی کے بھاؤ میں ملا جلا رجحان رہا۔دوسری جانب حکومت کی جانب سے گیس کے دام میں 5 تا 7 فیصد اضافہ کرنے کی اطلاعات ہے جسکے باعث صنعت کار اضطراب کا شکار ہے جس میں ٹیکسٹائل سیکٹر بھی شامل ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پہلے ہی پیداواری لاگت زیادہ ہونے سے برآمد متاثر ہورہی ہے گیس کے دام میں مزید اضافہ کرنے سے رہی سہی برآمد بھی اثر انداز ہوگی۔ نسیم عثمان کے مطابق ملک میں کپاس کی کل پیداوار ایک کروڑ 16 لاکھ گانٹھوں کے لگ بھگ ہونے کی توقع ہے۔ پنجاب کی حکومت آئندہ سیزن میں کپاس کی کاشت میں اضافہ کرنے کی غرض سے کپاس کے سرٹیفائیڈ کاشتکاروں کو بیج کی فی بیگ پر 700 روپے کی رعایت دینے کا اعلان کیا ہے صوبہ پنجاب میں کپاس کی کاشت پر اپریل مہینے سے پہلے تک پابندی عائد کی ہوئی ہے جبکہ صوبہ سندھ کے زریں علاقوں میں جزوی طور پر کپاس کی کاشت شروع ہوگئی ہے تاہم پانی کی کمی کی شکایت کی جارہی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.