Live Updates

کراچی پولیس کی کارروائی، پاکستان سپر لیگ میں سٹہ کھیلنے و الے 15 بکیز گرفتار

اتوار 18 مارچ 2018 19:00

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2018ء) درخشاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پاکستان سپر لیگ میں سٹہ کھیلنے والے 15 بکیز کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیسرے ایڈیشن کے پہلے میچ سے قبل کراچی میں درخشاں پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 15 کرکٹ بکیز کو گرفتار کر لیا۔ گرفتارشدگان میں فیصل بافیلہ، فیصل بابا، ندیم جمائی راجہ، ظہیر اور عزیر عرف کمو سمیت دیگر ملزمان شامل ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق پولیس نے نجی ٹی وی چینل کے ملازم فراز کو بھی حراست میں لے لیا۔

Live پی ایس ایل 9 سے متعلق تازہ ترین معلومات