آن لائن ٹیکسی سروس کا ڈرائیور نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے جاں بحق

اتوار 18 مارچ 2018 19:00

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2018ء) کراچی کے علاقے ناگن چورنگی کے قریب آن لائن ٹیکسی سروس اوبر کا ڈرائیور نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ناگن چورنگی کے قریب نامعلوم ملزمان نے ایک گاڑی پر فائرنگ کردی جس سے 50 سالہ مرزا شاہ نواز بیگ جاں بحق ہوگیا۔ نامعلوم ملزمان نے مقتول پر تین گولیاں چلائیں جس میں سے دو ڈرائیور کو لگیں۔ ملزمان مقتول کا موبائل یا کوئی دوسری قیمتی چیز لے کر نہیں گئے۔

متعلقہ عنوان :