سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈوعدوں کی پاسداری کرے ، صدر میونسپل ورکرز ٹریڈ یونینز الائنس

سرکاری ڈرائیوروں کا ناکارہ کرنا،25فیصد اضافی الائونس کی عدم ادائیگی ،سرکاری گاڑیوں کو ناکارہ بنانا ودیگر اقدامات ہیں

اتوار 18 مارچ 2018 18:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2018ء) میونسپل ورکرز ٹریڈ یونینز الائنس کے صدر سیدذوالفقارشاہ ،جنرل سیکریٹری ملک محمد نواز نے کہا ہے کہ سندھ سولڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ وعدوں کی پاسداری نہیں کررہا ہے ۔یہی وجہ ہے کہ چائینز کمپنی سرکاری ڈرائیوروں کو سائوتھ اور ایسٹ میں گاڑیاں نہ دیکر انہیں ناکارہ کررہی ہے جبکہ 10ماہ سے زائد عرصے کا 25فیصد اضافی الائونس بھی ادا نہیں کیا جارہا ہے اور چائینز کمپنی کی دھڑ ا دھڑ پے منٹ کی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

سرکاری گاڑیوں کی مرمت نہ کرکے انہیں دانستہ ناکارہ بنایا جارہا ہے ۔کچرے میں مٹی ملبہ مکس کرکے وزن میں اضافہ کرکے ڈالروں میں ادائیگی کرکے ملک کے خزانے اور ادارے کو بھاری نقصان پہنچایا جارہا ہے ۔کنٹریکٹ ملازمین کو ٹریڈ یونین سرگرمیوں میں حصہ لینے پر چابیاں لینے اور انہیں فارغ کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں ۔لٰہذا فوری طور پر یہ عمل بند نہ کیا گیا اور قانونی واجبات ادا نہ کیے گئے تو پھر قانونی طور پر حاصل تمام اختیارات اور احتجاج کا راستہ اختیار کیا جائے گا اور خرابی صورتحال کی تمام ترذمہ داری سندھ سولڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ انتظامیہ اور حکومت سندھ کے محکمہ بلدیات پر عائد ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :