ملک بھر کے بلدیاتی اداروں کی نمائندہ تنظیم آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن کا وفد سکھر ،لاڑکانہ کے دورے کے بعد کراچی پہنچ گیا

سیکریٹری بلدیات سے چارٹر آف ڈیمانڈ پر بات چیت ۔ٹریثری کے ذریعے تنخواہ کی ادائیگی کے لیے لوکل کونسلوں سے رپورٹ طلب اپ گریڈیشن ،ٹائم اسکیل ،یوٹیلیٹی الائونس،سیکریٹری الائونس پر تجاویز طلب کرلی گئیں، ایم ڈی سولڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ سے ملاقات

اتوار 18 مارچ 2018 18:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2018ء) ملک بھر کے بلدیاتی اداروں کے محنت کشوں کی نمائندہ تنظیم آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن کے مرکزی صدر ملک نوید اعوان ،جنرل جنرل سیکریٹری ملک نصیر الدین ہمایوں ،سینئر نائب صدر گل نواز خان ،صوبہ سندھ کے صدر سیدذوالفقارشاہ ،صوبہ پنجاب کے صدر محمد منشاء بٹ ،لاہور میٹروپولیٹن کارپوریشن سی بی اے یونین کے سینئر نائب صدر میاں سرور معراج ،تخت بائی مردان سی بی اے یونین کے صدر سوار خان ،مرکزی سیکریٹری اطلاعات شہباز بھٹی پر مشتمل وفد سکھر ڈویثرن ،لاڑکانہ ڈویثرن کے تنظیمی دورے صوبائی کابینہ کی نوڈیرومیں حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے بعد سیہون شریف میں حضرت لعل شہباز قلندر کی مزارپر حاضری کے بعد دوروزہ دورے پر کراچی پہنچ گیا ۔

(جاری ہے)

لیاری میں یونائٹیڈ ورکرز یونین واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ریفرنڈم مہم کے سلسلے میں شرکت کی ۔فائر پروٹیکشن ایسوسی ایشن پاکستان کے دفتر کا دورہ کیا ۔جہاں انہیں سیکریٹری ایسوسی ایشن طارق معین نے ادارے کی کارکردگی ۔فائر سیفٹی بلڈنگ کوڈ کے بارے میں آگاہی دی ۔واٹر اینڈ سیوریج بورڈ یونائٹیڈ ورکرز یونین کی جانب سے منعقدہ ظہرانے میں شرکت کی ۔

بعد ازاں سیکریٹری بلدیات محمد رمضان اعوان سے ملاقات کرکے ان سے چارٹر آف ڈیمانڈ پر تفصیلی میٹنگ کی ۔اس موقع پر طے پایا کہ تنخواہوں کی ادائیگی ٹریثری کے ذریعے کرنے کی سمری منظور کرلی گئی ہے اس سلسلے میں لوکل کونسلوں سے عملے کے بارے میں مکمل معلومات بمعہ رپورٹ طلب کرلی گئی ہے ۔اپ گریڈیشن ،ٹائم اسکیل ،یوٹیلیٹی الائونس ،سیکریٹری الائونس پر متعلقہ کونسلیں سے تجاویز طلب کرلی گئیں ہے ۔

ریٹائر ملازمین وفات یافتہ ملازمین کے واجبات ایک ماہ میں کاغذات مکمل ہونے پر ادا کردیئے جائیں گے ۔تعلیمی اداروں اور میڈیکل اداروں میں متعلقہ بلدیاتی اداروں کے ملازمین کو رعایت دی جائے گی ۔اداروں سے سیاسی تنظیموں کے دفاتر ختم کردیئے جائیں گے صرف صحت مند ٹریڈ یونینز کی سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے گا ۔سی بی اے یونینوں کے معاہدوں پر عملدرآمد کروایا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ لوکل کونسلوں کے ملازمین اپنی خدمات سروسز کے لیے مہیا کریں اور عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں ۔ایم ڈی سندھ سولڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ طلحہ فاروقی سے ہونے والے اجلاس میں آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن کے صدر ملک نوید اعوان ،صوبائی صدر سیدذوالفقارشاہ اور مرکزی قائدین نے پشاور ،راولپنڈی ،گجرانوالہ ،لاہور میں ہونے والے صحت وصفائی کے کاموں کے بارے میں آگاہی دی اور اپنا تجربہ بیان کیا ۔

اس موقع پر ایم ڈی سولڈ ویسٹ طلحہ فاروقی نے کہا کہ صحت وصفائی کے امور کی انجام دہی اولین ترجیح ہے ۔کام کرنے والے عملے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی ۔25فیصد اضافی الائونس صرف کام کرنے والے عملے کو ادا کیا جائے گا ۔بعد ازاں فیڈریشن کے مرکزی قائدین نے اپنے اعزاز میں جسٹس ہیلپ لائن کے صدر ندیم شیخ ایڈوکیٹ کی جانب سے دیئے عشائیہ میں شرکت کی ۔رات گئے بلدیاتی اداروں کی50سال خدمت کرنے والی خاتون مزدور رہنما محترمہ کنیز فاطمہ سے ملاقات کرکے انکی خدمات کو سراہا اور قائدین حیدرآباد دورے پر روانہ ہوگئے ۔