فائر فائٹرز کے حقوق کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ،آل پاکستان فائر اینڈ ریسکیوورکرز ایسوسی ایشن

اتوار 18 مارچ 2018 18:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2018ء) آل پاکستان لوکل فائر اینڈ ریسکیو ورکرز ایسوسی ایشن کے صدر منشاء بٹ ،جنرل سیکریٹری سیدذوالفقارشاہ نے کہا ہے کہ فائر فائٹرز کے حقوق کے حصول کے لیے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے چیف فائر آفیسر تحسین احمد صدیقی ،ڈپٹی فائر آفیسر امتیاز افضل سے ہونے والی ملاقات اور فائر ہیڈ کواٹراور صدر فائر اسٹیشن کے دورے کے موقع پر فائر فائٹرز سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر انہوں نے کے ایم سی کی1200سے زائد فائر فائٹرز کو 9ماہ کا فائر رسک الائونس ادا نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رات دن جان کی پرواہ کیے بغیر شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کرنے والے فائر فائٹرز کو فائر رسک الائونس (اوورٹائم) ادا نہ کرناذیادتی ہے ۔

(جاری ہے)

لٰہذا فوری طور پر یہ ادائیگیاں کی جائیں بعد ازاں انہوں نے فائر پروٹیکشن ایسوسی ایشن پاکستان کے دفتر کا دورہ کیا جہاں انہیں جنرل سیکریٹری طارق معین نے بریفنگ دی اور فائر سیفٹی بلڈنگ کوڈ کو اداروں میں نافذ کروانے کے لیے اپنا اثر ورسوخ استعمال کرنے کی درخواست کی ۔

وفد نے کے پی ٹی کے چیف فائر آفیسر سعید جدون کے زخمی ہونے پر انکی خیرت دریافت کی ۔اور حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے فائر فائٹرز کے وفد سے بھی ملاقات کی ۔

متعلقہ عنوان :