مسلم حکمرانوں نے اپنی آنکھو ں پر پٹیاںباندھی ہوئی ہیں ،ضمیر کی آواز بند ہو چکی ہے حافظ احمد علی

مسلمان ایک جسم کی مانند ہیں اگر جسم کے کسی ایک حصہ میں تکلیف ہو تو اس سے پورا جسم متاثر ہوتا ہے ،ْبیان

اتوار 18 مارچ 2018 18:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2018ء) جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے جنرل سیکٹری حافظ احمد علی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسلمان ایک جسم کی مانند ہیں اگر جسم کے کسی ایک حصہ میں تکلیف ہو تو اس سے پورا جسم متاثر ہوتا ہے ،شام اور برما کے مظلوم مسلمان ہمارے جسم کے حصے ہیں ان مسلمانوں پر ظلم گویا پوری امت مسلمہ پر ظلم کے مترادف ہے ۔

لیکن مسلم حکمرانوں نے اپنی آنکھو ں پر پٹیاںباندھی ہوئی ہیں ،ضمیر کی آواز بند ہو چکی ہے ،سرزمین عرب پر مسلم حکمران اپنے ہاتھوں سے بت خانے تعمیر کرنے میں مگن ہیں جس سرزمین کو اللہ کے محبوب نے بتوں سے پاک کیا آج مسلم حکمرانوں نے اپنے ہاتھوں سے بت خانہ تعمیر کروا کے کروڑوں مسلمانوں کے دلوں کوچھلنی چھلنی کر دیا حکمران اللہ اورا س کے نبی ﷺ کو آخرت میں کیا منہ دیکھائیں گے ،مسلم حکمرانوں اللہ کے عذاب سے ڈرو تم سے پہلے حکمرانوں نے بھی اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی نافرمانی کی اور اللہ کی مخلوق پر ظلم کیا اللہ حکمرانی کا تاج ان سے چھین لیا اور دنیا کی ہستی سے ان کا نام تک مٹادیا۔

(جاری ہے)

حکمرانوں اگر تم نے اپنی روش نا بدلی تو اللہ کا عذاب تم پر مسلظ ہونے والا ہے ۔اللہ کے عذاب سے ڈرو !۔علماء اکرام امت مسلمہ کا اساسہ ہیں اور دین اسلام کے محافظ اور ترجمان ہیں ،علماء اکرام کی وجہ سے آج دین اسلام کی تبلغ پورے عالم میں ہو رہی ہے ،اور اسلام ایک عالمگیر مذہب بن چکا ہے ۔حب کہ حکمران اس دین کو اپنے عیش و عشرت کے عوض قربان کر رہیں ہیں۔

یہ باتیں انہوں نے جمعیت علماء ا سلام کے صوبائی دفتر پر کارکنان اور رہنمائوں سے اپنے خطاب کے دوران کہیں ۔اس موقع پر جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے امیر پیر عبدالمنان انور نقشبندی ،کراچی کے ناظم مفتی حماد مدنی ،صوبہ سندھ کے نائب امیر پیر لیاقت علی شاہ ،جنرل سیکٹری مولانا مشتاق عباسی ،حافظ عبدالواہاب انقلابی،غلام صمدانی گجر،قاسم قریشی، مولانا غلام مصطفی فاروقی ،مفتی معاذ،مولانا مشتاق عباسی مفتی ظل الرحمٰن ،قاری لیاقت رحمانی ،مولاناعبدالستاربلوچ ،ایڈوکیٹ خواجہ سیف الاسلام ،ملک عبدالشکور ،مفتی انس اور دیگر علماء اکرام نے شرکت کی ۔