پنجاب کے تمام اضلاع میں ٹریفک پولیس کا یونیفارم یکساں کر دیا گیا

صوبہ بھر کے ٹریفک پولیس اہلکار ٹریفک وارڈنز کی طرز پر یونیفارم پہنیں گے

اتوار 18 مارچ 2018 18:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2018ء) پنجاب کے تمام اضلاع میں ٹریفک پولیس کا یونیفارم یکساں کر دیا گیا، صوبہ بھر کے ٹریفک پولیس اہلکار ٹریفک وارڈنز کی طرز پر یونیفارم پہنیں گے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے تمام اضلاع میں ٹریفک پولیس کا یونیفارم ایک جیسا کر دیا گیا، یونیفارم کا رنگ اور ڈیزائن پنجاب ٹریفک وارڈن سسٹم کے تحت یکساں کیا گیا۔ یونیفارم کیلئے تمام اضلاع کے سی ٹی اوز اور ڈی پی اوز کو متعلقہ سینٹرزسے کپڑا وصول کرنے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔ڈی آئی جی ٹریفک نے پنجاب کے تمام سی ٹی اوز اور ڈی پی اوز کو یونیفارم وصول کرنے کیلئے مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ لاہور کیلئے 2975 میٹر کپڑا مختص کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :