Live Updates

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے پی ایس ایل میچزکیلئے سکیورٹی پلان تیار کرلیا

ٹیموں کے روٹس اورسٹیڈیم پر 300 کیمروں کی مدد سے 24 گھنٹے مانیٹرنگ ہو گی،75 پولیس کمیونیکشن آفیسرز پرمشتمل 3 ٹیمیں تشکیل روٹس اور سٹیڈیم کے اطراف میں موجودپولیس افسران کوایم ٹی ڈی ہینڈ سیٹ بھی دیے جائیں گے‘انتظامیہ

اتوار 18 مارچ 2018 18:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2018ء) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے پاکستان سپر لیگ کے میچزکیلئے سکیورٹی پلان تیار کرلیاہے۔ پی ایس ایل میچز کے دوران سیف سٹیز اتھارٹی ائیر پورٹ سے ہوٹل اور ہوٹل سے سٹیڈیم کے روٹس کی سکیورٹی کیمروں کی مدد سے مانیڑنگ کرے گی۔ ٹیموں کے روٹس اورسٹیڈیم پر 300 کیمروں کی مدد سے چوبیس گھنٹے مانیڑنگ کی جائے گی۔

مانیڑنگ کے لیے 75 پولیس کمیونیکشن آفیسرز پرمشتمل تین ٹیمیں تشکیل دیدی گئی یں۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی پی ایس ایل میچوں کے دوران ٹیموں کے روٹس اور سٹیڈیم کے اطراف میں موبائل کمانڈ سنٹر اور ڈرون کیمرہ کی مدد سے بھی سرویلنس کرے گی۔ اس دوران فیلڈ میں موجود ایس پیزاور ڈی ایس پیز کو ایم ٹی ڈی ہینڈ سیٹ بھی فراہم کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

میچوں کے دوران ڈولفن پولیس اور پی آر یو کی گاڑیاں روٹس پر مسلسل نگرانی کریں گی۔ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میچوں کے دوران سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے قانون نافذکرنے والے اداروں کی ہرممکن راہنمائی کرے گی۔ اس ضمن میں تمام تر تیاریاں مکمل کی جا چکی ہیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے لائحہ عمل کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔ پاکستان سپر لیگ کے سیمی فائنل 20اور21مارچ کو لاہور میں ہونا قرار پائے جس کیلئے سکیورٹی سے وابستہ تمام ادارے پوری مستعدی سے اپنے پلان پر عمل پیراہیں۔ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی پاکستان سپر لیگ کے میچوں کے دوران سکیورٹی کے بہترین انتظامات کو یقینی بنا رہی ہے۔
Live پی ایس ایل 9 سے متعلق تازہ ترین معلومات