نواز شریف اور مریم نواز کاکارکنوں کے جوش وخرش پر خوشی کا اظہار ،ْ وفاقی وزیر برجیس طاہر کی تعریف

اتوار 18 مارچ 2018 18:40

سانگلہ ہل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2018ء) سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نوازنے جلسہ کے دور ان کارکنوں کے جوش وجذبے کو سراہتے ہوئے وفاقی وزیر برجیس طاہر کی تعریف کی ۔

(جاری ہے)

اتوار کو جلسے کے دور ان مریم نوازنے اپنے خطاب کے دور ان بتایا کہ برجیس طاہر نے اجلاس کے دور ان کہا میری وزارت آپ پر قربان ہے ،ْ برجیس طاہر نے کہا کہ ہمیں نوازشریف کے علاوہ دوسری بات نہیں آتی اس موقع پر انہوںنے بر جیس طاہر کے حق میں نعرے لگوائے ۔ نوازشریف نے اپنے خطاب کے دور ان وفاقی وزیر برجیس طاہر اور ان کے بیٹے ثاقب کے حوالے سے کہاکہ انہوںنے بڑی خدمت کی ہے اور اللہ تعالیٰ نے بھی ان کا بڑا ساتھ دیا ہے ۔