Live Updates

عمران خان اور زر داری بھائی بھائی اور ایک ہی سکہ کا نام ہے ،ْنوازشریف

دونوں ملکر عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں ،ْ سینٹ میں تحریک انصاف کے امیدواروں نے قطاروں میں لگ کر پیپلز پارٹی کے نشان تیر کو ووٹ دیا ،ْ مہرے بھی کبھی عوام کے ساتھ مخلص ہوتے ہیں مجھ پر کوئی کرپشن ،ْ کوئی کک بائیکس اور کمیشن کا کیس نہیں ،ْ صرف بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر وزیر اعظم ہائوس سے نکال دیا ،ْ ووٹ کو عزت دینے کا مطلب اپنے مینڈیٹ کو عزت دینا ہے ،ْ ووٹ کے تقدس کیلئے میں آپ کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلونگا ،ْ آپ میرے ساتھ چلو گے سانگلہ ہل میں سابق وزیر اعظم کا جلسہ سے خطاب

اتوار 18 مارچ 2018 18:40

عمران خان اور زر داری بھائی بھائی اور ایک ہی سکہ کا نام ہے ،ْنوازشریف
سانگلہ ہل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2018ء) سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف اور مسلم لیگ (ن)کے قائد نوازشریف نے کہاہے کہ عمران خان اور زر داری بھائی بھائی اور ایک ہی سکہ کا نام ہے ،ْ دونوں ملکر عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں ،ْ سینٹ میں تحریک انصاف کے امیدواروں نے قطاروں میں لگ کر پیپلز پارٹی کے نشان تیر کو ووٹ دیا ،ْ مہرے بھی کبھی عوام کے ساتھ مخلص ہوتے ہیں مجھ پر کوئی کرپشن ،ْ کوئی کک بائیکس اور کمیشن کا کیس نہیں ،ْ صرف بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر وزیر اعظم ہائوس سے نکال دیا ،ْ ووٹ کو عزت دینے کا مطلب اپنے مینڈیٹ کو عزت دینا ہے ،ْ ووٹ کے تقدس کیلئے میں آپ کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلونگا ،ْ آپ میرے ساتھ چلو گے ۔

اتوار کو جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف نے کہاکہ سانگلہ ہل میں ایک عجیب جوش وخروش دیکھ رہا ہوں ،ْ سانگلہ ہل والو مبارک ہو ،ْ آپ کا فیصلہ بھی آگیا ،ْ آج آپ نے بھی نوازشریف کے بیانیئے کے حق میں فیصلہ سنا دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ آج ایک عجیب منظر دیکھ رہا ہوں ،ْ پہلے بھی سانگلہ ہل آ چکا ہوں لیکن اس طرح کا سانگلہ پہلے نہیں دیکھا ۔

انہوںنے کہاکہ سانگلہ ہل موٹر وے بھی بننے والا ہے ،ْانشا اللہ الیکشن کے بعد سانگلہ سے بھی موٹر وے گزرے گی ۔ انہوںنے کہاکہ موٹر وے پر انٹر چینج بن چکا ہے ،ْ میں پہلے جب آیا تھا تو چوہدری برجیس طاہر کو کہا تھا سانگلہ میں سو ئی گیس آکر رہے گی ،ْ کیا سوئی گیس آرہی ہے یا نہیں آرہی ہے ،ْ سوئی گیس آرہی ہے ،ْموٹر وے بھی بن رہا ہے ،ْ بچیوں کے کالج بھی بن رہے ہیں ،ْ آئندہ یونیورسٹی بھی بنے گی ۔

انہوںنے کہاکہ ہم تو کام کر نے والے لوگ ہیں ،ْ کام کر کے دکھایا ہے ،ْ اندھیروں کو بھگایا ہے ،ْ بجلی لیکر آئے ہیں ،ْ موٹر وے بنائی ہے ،ْ سی پیک بنایا ہے اور پاکستان کو ترقی کی بلندیوں پر لے کر گئے ہیں کیا کسی اور پارٹی ،ْ پیپلز پارٹی یا عمران خان کی پارٹی نے کوئی ایسا کام کیا ہے ،ْ وہ نیا پاکستان بناتے بناتے پرانے پاکستان کی طرف چلے گئے ہیں ۔

نوازشریف نے کہا کہ سینٹ کے الیکشن میں ڈپٹی چیئر مین کیلئے سلیم مانڈوی پیپلز پارٹی کا امیدوار تھا ،ْ عمران خان اور پی ٹی آئی کے امیدواروں نے قطاروں میں لگ کر تیر کے نشان پر ووٹ ڈالا ،ْ زر داری اور عمران خان دونوں ایک ہی سکہ کا نام ہے ،ْ یہ وہی لوگ ہیں جو روایتی سیاست کر تے ہیں ،ْ جو نیا پاکستان کی بات کر تے ہیں یہ عوام کیلئے دھوکہ ہے ،ْ پاکستان کیلئے کچھ نہیں کر تے ،ْ مہرے بھی کبھی عوام کے ساتھ مخلص ہوتے ہیں ۔

نوازشریف نے کہاکہ سانگلہ والو آپ عمران خان کو یہاں بلاکر پوچھیں کہ سینٹ میں تم نے تیر کے نشان کو ووٹ دیا تھا یا نہیں دیا تھا اگر میںجھوٹ بولتا ہوں تو مجرم ،ْ اگر میں سچ بولتا ہوں تو عمران خان مجرم ہیں ،ْ زر داری اور عمران بھائی بھائی ہیں ،ْ عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں ،ْیہ پاکستان کی سیاست کے ساتھ مخلص نہیں ہیں ۔ نواز شریف نے کہا کہ سانگلہ ہل کے عوام کو سلام پیش کرتا ہوں ،ْآپ نے نوازشریف کے بیانیئے کو قبول کیا ہے ،ْ تسلیم کیا ہے ،ْ آپ نے حوصلہ دیا ہے کہ نوازشریف کیخلاف جو فیصلہ آیا ہے اسے قبول نہیں کرتے ۔

اس موقع پر ’’ایک واری فیر ‘‘کے نعرے لگائے گئے جس پر نوازشریف نے کہاکہ ایک واری نہیں فیر ،ْ فیر ،ْ فیر انشاء اللہ ۔انہوںنے کہاکہ نوازشریف کو کس بات پر نکالا گیاہے ،ْ نوازشریف نے اپنے بیٹے سے تنخواہ نہیں لی اور کہا وزیر اعظم ہائوس سے نکلیں ،ْ بھاگیں ،ْ کیا آپ کو یہ فیصلہ منظور ہے ،ْاس موقع پر نا منظور کے نعرے لگائے گئے نوازشریف نے کہا دل سے بتائیں کیا فیصلہ منظور ہے جس پر ایک بار پھر نا منظور کے نعرے لگائے ۔

انہوںنے کہاکہ یہ پہلا کیس ہے جس میں کوئی کرپشن ،ْ کوئی کک بائیکس کمیشن نہیں ہے ،ْ کوئی رینٹل پاور کا کیس نہیں ،ْ کوئی حج سکینڈل نہیں ہے صرف یہی کیس ہے کہ نوازشریف نے بیٹے سے تنخواہ نہیں لی ،ْ کبھی دنیا کے کسی ملک میں ایسا ہوا ہے اگر نہیں ہوا تو پھر نوازشریف کا ساتھ دو گے ،ْ ووٹ کو عزت دو گے کا مطلب ہے کہ آپ اپنے آپ کو عزت دو گے ،ْ آپ ووٹ کی توقیر کروگے تو اپنے مینڈیٹ کو عزت دو گے ،ْیہ آنے والی نسلوں کا سوال ہے ،ْ انہوںنے کہاکہ کیا آپ نوازشریف کے قدم سے قدم ملا چلو گے میں آپ کے ساتھ چلو نگا ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات