عمران خان اپنے والد کے کردار پرنظرڈالیں،انہیں افاقہ ہوجائے گا،ناصرشاہ
تازہ ترین : 1

عمران خان اپنے والد کے کردار پرنظرڈالیں،انہیں افاقہ ہوجائے گا،ناصرشاہ

عمران خان نے غیرقانونی دولت ایمنسٹی اسکیم میں صاف کروائی،چوروں اور جھوٹوں کاورلڈ کپ منعقد ہوا توعمران خان ونر ہوں گے۔وزیراطلاعات سندھ کاعمران خان کی پریس کانفرنس پرردعمل

کراچی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18مارچ 2018ء) : صوبائی وزیراطلاعات سندھ ناصر شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان اپنے والد کے کردار پرنظرڈالیں افاقہ ہوجائے گا،،عمران خان نے غیرقانونی دولت ایمنسٹی اسکیم میں صاف کروائی،چوروں اور جھوٹوں کاورلڈ کپ منعقد ہوا توعمران خان ونر ہوں گے۔انہوں نے کراچی میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی پریس کانفرنس پرردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخواہ کے بیشترارکان اسمبلی تحریک چھوڑنے کیلئے تیار بیٹھے ہیں۔

خیبرپختونخواہ کے وزراء عمران خان سے بے زار ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ 2013ء کے انتخابات میں ٹی ٹی پی انتخابی مہم کی نگران تھی۔ خیبرپختونخواہ میں عمران خان کے دورحکومت میں جیلیں ٹوٹیں اور دہشتگرد رہا کیے گئے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان اپنے والد کے کردار اور افکار پرایک نظرڈالیں افاقہ ہوجائے گا۔۔عمران خان نے غیرقانونی دولت ایمنسٹی اسکیم میں صاف کروائی۔انہوں نے کہا کہ چوروں اور جھوٹوں کاورلڈ کپ منعقد ہوا توعمران خان ونر ہوں گے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 18/03/2018 - 18:26:21

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :