ہوش کےناخن نہ لیےتوملک میں بہت زیادہ نقصان ہوگا،میرحاصل بزنجو

میں چاہتا ہوں ادارے آپس میں نہ الجھیں،آؤ ہم مل بیٹھ کراپنے مسائل حل کری،ہمارے پاس سب سے زیادہ پڑھے لکھے سینیٹرزہیں۔ورکرز کنونشن سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 18 مارچ 2018 18:24

ہوش کےناخن نہ لیےتوملک میں بہت زیادہ نقصان ہوگا،میرحاصل بزنجو
کوئٹہ (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18مارچ 2018ء) : نیشنل پارٹی کے سربراہ سینیٹر میر حاصل بزنجو نے کہا ہے کہ ہوش کے ناخن نہ لیے توملک میں بہت زیادہ نقصان ہوگا،میں چاہتا ہوں ادارے آپس میں نہ الجھیں،آؤ ہم مل بیٹھ کراپنے مسائل حل کریں،جتنے پڑھے لکھے ہمارے سینیٹرزہیں اتنے کسی جماعت کے پاس نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے نیشنل پارٹی کےورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس وقت مشکل صورتحال میں ہے۔

ہوش کے ناخن نہ لیے توملک میں بہت زیادہ نقصان ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس نقصان کو بطورسیاستدان محسوس نہ کروں تواس کاملبہ عوام پر گرے گا۔ میر حاصل بزنجو نے مزید کہا کہ میں چاہتا ہوں ادارے آپس میں نہ  الجھیں۔ بلکہ آئیں ہم مل بیٹھ کر اپنے مسائل حل کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ جتنے پڑھے لکھے ہمارے سینیٹرزہیں اتنے کسی جماعت کے پاس نہیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :